مختصر مختصر: یوپی کے وزیر نے بی جے پی چھوڑ سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی، ہریدوار نفرت انگیز تقاریر سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں آج ہوگی سماعت، دیگر اہم خبریں
- یوپی کے وزیر سوامی پرساد موریہ اسمبلی انتخابات سے ایک ماہ قبل سماج وادی پارٹی میں شامل ہوئے: موریہ نے کہا کہ انھوں نے آدتیہ ناتھ کی حکمرانی میں دلتوں، او بی سی، کسانوں، بے روزگاروں اور چھوٹے تاجروں پر ’’سنگین جبر‘‘ کی وجہ سے بی جے پی چھوڑ دی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کم از کم تین دیگر بی جے پی ایم ایل ایز – برجیش پرجاپتی، بھگوتی ساگر اور روشن لال ورما نے بھی پارٹی چھوڑ دی ہے۔ تاہم صرف پرجاپتی نے ہی اپنے استعفیٰ کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔
- دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21,259 نئے کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔ 23 مریضوں کی موت۔ پچھلے دو ہفتوں سے کیسوں میں اضافے کے درمیان دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے منگل کی صبح دارالحکومت میں تمام نجی دفاتر کو بند کرنے کا حکم دیا اور زور دیا کہ ملازمین گھر سے کام کریں۔ اس سے قبل نجی دفاتر کو 50 فیصد صلاحیت پر کام کرنے کی اجازت تھی۔
- مرکز 35.8 فیصد حصص کے ساتھ ووڈافون آئیڈیا کا سب سے بڑا شیئر ہولڈر بنے گا: ٹیلی کام کمپنی نے گذشتہ سال حکومت کی طرف سے اعلان کردہ موقوف شرائط کے مطابق اپنے ایڈجسٹ شدہ مجموعی محصول کے واجبات کو ایکوئٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
- سپریم کورٹ آج ہریدوار نفرت انگیز تقاریر سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا: پیر کو عدالت نے اس معاملے پر مجرمانہ کارروائی کی درخواست کرنے والے وکیل کپل سبل کی درخواست پر سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کی قیادت والی بنچ اس کیس کی سماعت کرے گی۔
- شراد پوار نے کہا ہے کہ این سی پی گوا انتخابات میں اتحاد کے لیے کانگریس اور ترنمول کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔ تاہم پیر کے روز کانگریس لیڈر دنیش آر گونڈو راؤ نے ممتا بنرجی کی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے امکانات سے انکار کیا تھا۔
- اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر امت پرساد نے کہا کہ دہلی کے فسادات حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کی سازش کا حصہ تھے۔ انھوں نے یہ دعویٰ عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران کیا۔
- گلوکارہ لتا منگیشکر کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا، آئی سی یو میں داخل: منگیشکر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان میں بیماری کی ہلکی علامات ہیں۔
- انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 15 مارچ تک بڑھا دی گئی: یہ 31 اکتوبر کی اصل آخری تاریخ کے بعد وزارت خزانہ کی طرف سے دی گئی تیسری توسیع ہے۔
- گورنر کا کہنا ہے کہ منی پور میں AFSPA کو 1 دسمبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن شمال مشرقی خطے میں متنازعہ قانون کو منسوخ کرنے کے مطالبات کے درمیان آیا ہے۔
- گوہاٹی ہائی کورٹ نے آسام سے کہا ہے کہ وہ دو ہفتوں کے اندر مبینہ پولیس فائرنگ اور انکاؤنٹرس پر تفصیلی حلف نامہ داخل کرے: درخواست گزار عارف جوادر نے میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مئی سے لے کر اب تک ’’فرضی انکاؤنٹرس‘‘ میں 28 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے ہیں۔