مختصر مختصر: مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے درمیان رات کا کرفیوں نافذ کرنے کا اعلان، پی ایم مودی نے بنگلہ دیش کی آزادی کے لیے جیل جانے کا دعویٰ کیا، دیگر اہم خبریں
- کورونا وائرس کے معاملات میں اضافے کے درمیان اتوار سے مہاراشٹر میں رات کا کرفیو نافذ ہوگا۔ مرکز نے کہا ہے کہ وہ ویکسینیشن میں توسیع کے لیے منصوبہ بنارہا ہے۔
- مودی نے بنگلہ دیش میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بنگلہ دیش کی آزادی کی حمایت کے لیے احتجاج کی پاداش میں انھیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ مودی کے دورے کے دن چٹاگانگ میں مظاہرے پھوٹ پڑنے سے چار افراد ہلاک۔
- فارم قوانین کے خلاف ہڑتال کے دوران احمد آباد، بنگلورو میں کسان رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا۔ بھارتیہ کسان یونین کے جنرل سکریٹری یدھویر سنگھ کو پریس کانفرنس کے دوران احمد آباد میں گرفتار کیا گیا۔
- بی جے پی پر پڈوچیری میں انتخابی مہم کے لیے آدھار کارڈ کا ڈیٹا چوری کرنے کا الزام۔ مدراس ہائی کورٹ نے تشویش کا اظہار کیا۔ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے اس معاملے میں فوری طور پر غور کرنے اور اس معاملے میں کسی کو بچ کر نہ جانے دینے کا حکم دیا۔‘‘
- سپریم کورٹ نے اسمبلی انتخابات سے قبل الیکٹورل بانڈ پر روک لگانے سے انکار کردیا۔ نئے بانڈ 1 اپریل سے جاری ہوں گے۔ یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کی اس دلیل پر مبنی تھا کہ اس نے بانڈز کے استعمال کی منظوری دی ہے، اس کے بغیر سیاسی جماعتیں سخت نقد سودا کریں گی۔
- ہریانہ کی عدالت نے نکتا تومر قتل کیس میں مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا ئی۔ 21 سالہ خاتون کو گذشتہ سال ضلع فرید آباد میں اس کے کالج کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔
- مرکزی وزیر آر ایس پرساد کا آئی ٹی کے نئے قواعد کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے خلاف نہیں ہیں بلکہ اس کے غلط استعمال کے خلاف ہیں۔ روی شنکر پرساد نے دعوی کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم کا ’’سب سے بڑا شکار‘‘ رہے ہیں۔
- مینجمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ سویز نہر میں پھنسے جہاز کا عملہ ہندوستانی ہے اور سب محفوظ ہیں۔ منگل سے ہی یہ بڑا بحری جہاز نہر میں پھنس گیا ہے اور اس نے عالمی تجارت کو متاثر کیا ہے۔