مختصر مختصر: ہندوتوا گروپ کے اراکین نے دو ریاستوں میں کرسمس کی تقریبات میں خلل ڈالا، دیگر اہم خبریں
- نئی دہلی، دسمبر 26: ہندوتوا گروپ کے ممبران نے گروگرام کے اسکول میں کرسمس کی تقریب میں خلل ڈالا اور ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ لگایا: ایک اور ہندوتوا گروپ نے کرناٹک کے ایک اسکول میں کرسمس کی تقریبات میں خلل ڈالا۔ دونوں گروپس نے دعویٰ کیا کہ ان کے اقدامات ان الزامات پر مبنی تھے کہ ان تقریبات میں مذہبی تبدیلیاں ہو رہی تھیں۔
- 22 کسان یونینوں نے پنجاب اسمبلی انتخابات سے پہلے ایک سیاسی پارٹی کا آغاز کیا: سمیکت سماج مورچہ نامی یہ پارٹی ریاستی اسمبلی کی تمام 117 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔
- مرکز 10 ریاستوں میں ٹیمیں بھیجے گا جہاں ویکسینیشن کم ہوئی ہے اور کووڈ کیس زیادہ بڑھ رہے ہیں۔ 10 ریاستیں کیرالہ، مہاراشٹر، تمل ناڈو، مغربی بنگال، میزورم، کرناٹک، بہار، اتر پردیش، جھارکھنڈ اور پنجاب ہیں۔ دریں اثنا ممبئی میں 757 کووڈ کیس رپورٹ ہوئے، جو اکتوبر کے بعد سے ایک دن میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
- پانچ لیڈروں نے گوا میں ترنمول کانگریس کو چھوڑ دیا اور اس پر لوگوں کو مذہبی خطوط پر تقسیم کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا: اس گروپ میں مہاراشٹر وادی گومانتک پارٹی کے سابق ایم ایل اے لاوو مملیدار بھی شامل ہیں، جو صرف تین ماہ قبل ممتا بنرجی کی قیادت والی پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔
- ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ آسام میں کسی بھی زمین پر غیر ملکیوں نے قبضہ نہیں کیا: اس ردعمل کی اہمیت بڑھ جاتی ہے کیوں کہ وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما کی حکومت نے مبینہ طور پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سرکاری اراضی کے پلاٹوں کو خالی کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر بے دخلی مہم چلائی ہے۔
- زرعی قوانین پر وزیر زراعت کا کہنا ہے کہ ’’حکومت ایک قدم پیچھے ہٹی ہے، دوبارہ آگے بڑھے گی‘‘: تین نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے ایک سال سے زیادہ کے احتجاج کے بعد انھیں یکم دسمبر کو منسوخ کر دیا گیا۔
- پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ لدھیانہ کی عدالت میں دھماکے میں ہلاک ہونے والا شخص بمبار تھا: گگندیپ سنگھ کی شناخت معطل پولیس افسر کے طور پر بھی ہوئی ہے۔ اس نے 2019 میں منشیات کی اسمگلنگ کیس میں گرفتاری کے بعد دو سال جیل میں گزارے تھے۔
- بی جے پی لیڈر نے مزاحیہ اداکار منور فاروقی کا حیدرآباد میں شو روکنے کی دھمکی دی۔ فاروقی نے اعلان کیا تھا کہ وہ 9 جنوری کو شہر میں پرفارم کریں گے جب تلنگانہ کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے انھیں اور ایک اور مزاح نگار کنال کامرا کو مدعو کیا۔
- جموں و کشمیر کے شوپیاں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ میں دو مشتبہ جنگجو مارے گئے: پولیس نے دعویٰ کیا کہ وہ دہشت گرد گروپ لشکر طیبہ سے وابستہ تھے۔
- مہاراشٹرا نے کووڈ سے متعلق تازہ پابندیوں کا اعلان کیا، رات میں اجتماعات پر پابندی: برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے شہر میں بند اور کھلی جگہوں پر نئے سال کی تقریبات پر بھی پابندی لگا دی۔