مختصر مختصر: لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے احتجاج کے دوران تشدد میں کئی کسان ہلاک، دیگر اہم خبریں
- اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع میں احتجاج کے دوران کسانوں پر گاڑی چڑھنے سے چار کسانوں سمیت آٹھ افراد ہلاک۔ دریں اثنا مرکزی وزیر نے کہا کہ گاڑی کے ڈرائیور نے اس وقت کنٹرول کھو دیا جب کسانوں نے اس پر پتھر مارے۔
- ممتا بنرجی نے بھبانی پور ضمنی انتخاب 58،835 ووٹوں کے فرق سے جیتا۔ ترنمول کانگریس کے سربراہ کو وزیر اعلیٰ کے طور پر جاری رہنے کے لیے یہ الیکشن جیتنا ضروری تھا۔
- ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے بی جے پی کارکنوں سے کہا کہ وہ زرعی قوانین مخالف مظاہرین سے نمٹنے کے لیے لاٹھی اٹھائیں: ایک ویڈیو میں کھٹر کو ایسے رضاکارانہ گروپ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو کہ ’’جیسے کو تیسا‘‘ کی حکمت عملی اختیار کریں۔
- راہل گاندھی نے لداخ اور اتراکھنڈ میں چین کے حملے کی خبروں کے درمیان وزیر اعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ گاندھی نے ایک خبر کی تصویر بھی پوسٹ میں جس میں بھارتی فوج کے سربراہ ایم ایم نروانے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مشرقی لداخ کے علاقے میں چینی فوجیوں کی تعیناتی میں اضافہ مسلح افراد کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
- کرناٹک میں بین المذاہب تعلقات کے سبب مبینہ طور پر ایک شخص کا قتل۔ پولیس کو ہندوتوا گروپ پر شبہ۔ ارباز آفتاب کی سرکٹی ہوئی لاش ایک ریلوے ٹریک پر پائی گئی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تصدیق کی ہے اس کے سر پر گہرے زخم دیے گئے ہیں۔
- ہندوستان میں کورونا وائرس کے 22،842 نئے کیسز رجسٹر ہوئے، 244 مزید اموات: فعال کیسز کی تعداد گھٹ کر 2،70،557 رہ گئی اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3،30،68،599 تک پہنچ گئی۔ دریں اثنا انڈیا ٹوڈے نے رپورٹ کیا کہ بھارت بایوٹیک نے دو سے 18 سال کی عمر کے بچوں پر اپنی کووڈ 19 ویکسین کوویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے اعداد و شمار ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا کو جمع کرائے ہیں۔
- ایندھن کی قیمتیں مسلسل تیسرے دن اضافے کے بعد نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں: دہلی میں پٹرول کی قیمت 25 پیسے بڑھ کر 102.39 روپے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت 30 پیسے بڑھ کر 90.77 روپے ہوگئی۔
- جموں و کشمیر کے سرینگر میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے دو شہریوں کو گولی مار دی: اننت ناگ میں مرکزی ریزرو پولیس فورس کے ایک بنکر پر دستی بم پھینکا گیا۔
- آسام میں کانگریس کے ایم ایل اے کو 1983 نیلی قتل عام پر اشتعال انگیز بیانات کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ انھوں نے کہا تھا کہ جن لوگوں کو تشدد میں ہونے والے ’’شہید‘‘ کہا جاتا ہے انھوں نے درحقیقت کئی مسلمانوں کو قتل کیا تھا۔