مختصر مختصر: کیپٹن امریندر سنگھ نے امت شاہ سے مل کر زرعی قوانین پر تبادلہ خیال کیا، دیگر اہم خبریں
- پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر کیپٹن امریندر سنگھ نے امت شاہ سے ملاقات کی۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے فارم قوانین پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات نے ان قیاس آرائیوں کو بڑھاوا دیا ہے کہ کیپٹن امریندر سنگھ بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔
- پارٹی قیادت پر تنقید کرنے کے سبب یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے کپل سبل کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔ پارٹی کی پنجاب یونٹ میں جاری بحران پر گفتگو کرتے ہوئے سبل نے کہا تھا کہ اس کی کوئی وضاحت ہی نہیں ہے کہ کانگریس میں کون فیصلے لے رہا ہے۔
- طالبان نے بھارت سے افغانستان کے لیے تجارتی پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا۔ مبینہ طور پر طالبان کی طرف سے نئی دہلی کے لیے یہ پہلا رابطہ ہے، جب سے انھوں نے گذشتہ ماہ افغانستان کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔
- گورکھپور ہوٹل پر چھاپے کے دوران یوپی کے پراپرٹی ڈیلر کی موت۔ بیوی نے پولیس پر اسے مارنے کا الزام لگایا ہے، جس کے بعد چھ پولیس والوں پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
- آر بی آئی کے انتباہ کے باوجود مرکز نے 2019-20 میں یس بینک میں 250 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔ آر بی آئی نے پہلی بار 2018 میں بینک کی گورننس میں سنگین خامیوں کو نشان زد کیا۔
- نوجوت سنگھ سدھو نے استعفیٰ دینے کے بعد کہا کہ ’’میری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے ‘‘۔ وہیں کانگریس کے ایک رہنما نے کہا کہ سدھو کی پنجاب کے سربراہ کے طور پر تقرری ایک جلد بازی تھی۔
- کانگریس چھوڑنے کے دو دن بعد گوا کے سابق سی ایم لوئزنہو فیلیرو نے ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ انھوں نے کہا کہ گوا کو حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف ایک مستحکم الٹرنیٹو کی ضرورت ہے۔
- فومیو کشیدا نے یوشی ہائیڈے سوگا کو جاپان کا وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں ہرایا۔ کشیدا پیر کے روز ایک پارلیمنٹری سیشن کے دوران وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔
- سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ قانون کی پاسداری سے عدالت کی توہین کا اختیار نہیں چھینا جا سکتا: عدالت عظمیٰ نے سورج انڈیا ٹرسٹ کے چیئرمین راجیو ڈائیا کو ججوں اور عدالتی عملے کے خلاف متعدد درخواستیں دائر کرنے پر توہین عدالت کا مجرم ٹھہرایا۔
- این وائی ٹی نے واضح کیا کہ اس نے مودی کو ’’زمین کی آخری، بہترین امید‘‘ نہیں کہا اور وائرل تصویر جعلی ہے۔