جون کی سہ ماہی میں ٹیلی فون صارفین کی تعداد میں سالانہ بنیاد پر2.46 فیصد کمی: ٹرائی
نئی دہلی، نومبر 24: ہندوستان میں ٹیلی فون صارفین کی کل تعداد2022 میں مارچ کے آخر میں 116.693 کروڑ سے بڑھ کرجون کے آخر میں 117.296 کروڑہوگئی جو کہ سہ ماہی بنیادوں پر0.52 فیصد کی شرح نمو کو ظاہر کرتی ہے، لیکن گزشتہ سال کی جون سہ ماہی کے مقابلے میں صارفین کی تعداد میں 2.46 فیصد کمی واقع ہوئی۔
اس سال اپریل-جون کی سہ ماہی میں شہری علاقوں میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد میں کمی آئی جبکہ دیہی علاقوں میں صارفین میں اضافہ ہوا۔ جون کی سہ ماہی کے دوران اس سے پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں صارفین کی تعداد میں 53 لاکھ کا خالص اضافہ ہوا۔
ٹیلی کام ریگولیٹر ٹرائی کی جانب سے ملک کے ٹیلی کام سیکٹر کی کارکردگی پر بدھ کو جاری اپریل-جون 2022 کی انڈین ٹیلی کام سروسز کی کارکردگی پر اشارے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں مجموعی طور پر ٹیلی کثافت اس سال مارچ میں ختم سہ ماہی میں 84.88 فیصد تھی، جو بڑھ کرجون کی سہ ماہی میں 85.13 فیصد ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں ٹیلی فون صارفین کی تعداد مارچ 22 کے آخر میں 64.711 کروڑ سے بڑھ کر جون سہ ماہی کے آخر میں 64.909 کروڑ ہو گئی، حالانکہ اسی مدت کے دوران شہری ٹیلی کثافت 134.94 فیصد سے کم ہو کر 134.72 فیصد ہو گئی۔
دیہی ٹیلی فون صارفین 22 مارچ کے آخر میں 51.98 کروڑ سے بڑھ کر 22 جون کے آخر میں 52.33 کروڑ ہوگئے اوراسی مدت کے دوران دیہی ٹیلی فون کی کثافت بھی 58.07 فیصد سے بڑھ کر 58.46 فیصد ہوگئی۔
صارفین میں دیہی خطے کی حصہ داری مارچ میں ختم سہ ماہی کے 44.55 فیصد کے مقابلے میں بڑھ کر جون میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں 44.66 فیصد تھی۔