شولاپور کے نامور و تاریخی اسکول ایم اے پانگل جونیئر کالج کے طالب علم ذکوان کی نمایاں کار کردگی
ذکوان قاضی کےریاستی سطح کے جوڈو مقابلوں کے لیے منتخب ہونے پراساتذہ اور عملہ کا اظہار مسرت،پرنسپل نے اعزاز سے نوازا
شولاپور،17 اکتوبر ( آفرین شیخ )۔
حال ہی میں احمد نگر تریمورتی سنکول نيواسہ میں انٹر اسکول پونے ڈویژنل جوڈو کے مقابلے منعقد کیے گئے تھے۔ جس میں ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کے طالب علم قاضی مُحمّد ذکوان مجاہد نے انڈر 19 ( Under -19) کے پہلے راؤنڈ میں ہی ضلع نگر کے کھلاڑی کو5۔10 اور سیمی فائنل میں پونہ شہر کے کھلاڑی کو 00۔10 کے اسکور پوائنٹس سے ہرا کر یک طرفہ جیت حاصل کی۔ اُس کے بعد اسی مقابلے کے فائنل میں احمد نگر شہر کے ماہر کھلاڑی کو 0۔10 کے اسکور پوائنٹس سے شکست دی۔محمد ذکوان کی نمایا ں کا کردگی پر ریاستی سطح کے جوڈو مقابلے کے لیے مذکورہ کھلاڑی کو انتخاب کیا گیا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ جوڈو مقابلہ آئندہ 19 اکتوبر کوبالے واڑی پونے میں منعقد ہوگا۔
ذکوان قاضی کی اس شاندار جیت پر ایم اے پانگل اینگلو اُردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے خوش کا اظہار کرتے ہوئے اعزاز سے نوازا۔ پانگل جونیئر کالج کے قاضی مُحمّد ذکوان مجاہد کی اس نمایاں کامیابی پر پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، معاون صدر مُدرسہ ڈاکٹر ثریا پروین جاگیردار،نکہت نلّا مندو، مُحمّد علی شیخ، وسیم نلّا مندو، ریاض سیّد ، ذاکر شاہ پورے ، حاجرہ رچبھرے ، فرزانہ نداف، تمام اساتذہ، غیر تدریسی عملہ، والدین اور طلباء و طالبات نے مبارکباد دی۔ ذکوان قاضی کی یہ جیت بھرت میکالے ، مجاہد قاضی اور اسکول کے اسپورٹس ٹیچر الطاف صدیقی، نوید منشی، اقبال دلال ان تمام اساتذہ کی رہنمائی میں حاصل ہوئی۔