کرناٹک میں دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے کے الزام میں کئی مسلم نوجوان گرفتار

نئی دہلی، 21 ؍ستمبر2022:کرناٹک کے وزیر داخلہ اراگا جنانیندر نے منگل کو کہا کہ آئی ایس آئی ایس سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ پوری ریاست میں ان کے پاس موجود دھماکہ خیز موادکے ذریعے دھماکے کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
انھوں نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا، ”گرفتار کیے گئے افراد کا آئی ایس آئی ایس سے تعلق تھا۔ ان کی سرگرمیوں کی مکمل چھان بین جاری ہے۔ وہ شیوموگا اور تیرتھاہلی کے رہنے والے ہیں اور دکشینا کنڑ اسے تعلق رکھتے ہیں”۔
جنانیندرنے کہا کہ تیسرا ملزم مفرور ہے اور پولیس اس کی تلاش میں ہے۔ پولیس نے کہا، "ملزمان دھماکہ خیز مواد لے کر جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان نے آئی ایس کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے پورے کرناٹک میں دھماکے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جو ہندوستان کے اتحاد، سالمیت اور خودمختاری کے لیے مہلک تھا”۔
ازخود نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے شارق، ماز منیر احمد اور سید یاسین کے خلاف تعزیرات ہند اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔
ملزمان کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے بعد سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ شیوموگا اس سال کے شروع میں کرناٹک میں حجاب تنازعہ کے دوران ایک ہندو کارکن ہرشا کے قتل کے بعد سرخیوں میں آیا تھا۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
marsbahis
holiganbet
casibom
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
adana escort
jojobet giri?