سپریم کورٹ میں جمعہ کو وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی میں کوتاہی کی تحقیقات کی درخواست پر ہوگی سماعت

نئی دہلی، جنوری 6: سپریم کورٹ جمعہ کو اس درخواست پر سماعت کرے گی جس میں بدھ کو پنجاب کے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں کوتاہی کی عدالت کی نگرانی میں جانچ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کی سربراہی والی بنچ نے، جس کے سامنے اس معاملے کا ذکر سینئر ایڈووکیٹ منیندر سنگھ نے کیا، ان سے کہا کہ وہ اپنی درخواست کی ایک کاپی پنجاب حکومت کو پیش کریں اور مزید کہا کہ وہ جمعہ کو اس کی سماعت کریں گے۔

سنگھ نے بنچ سے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ جو ہوا اسے دہرایا نہ جائے اور اسے عرضی لینے کی تاکید کی۔

بنچ نے ان سے پوچھا کہ عدالت اس معاملے میں کیا کرے گی۔

سنگھ نے کہا کہ یہ ایک سنگین کوتاہی اور ناقابل قبول سیکورٹی کی خلاف ورزی ہے اور یہ کہ ریاست کی سیاسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے عدالت کی طرف سے پولیس بندو بست کی جانچ کی جانی چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔