ہفت روزہ دعوت – شمارہ 13 جولائی تا 19 جولائی 2025

مشمولات

اہم ترین

محمد مسلمؒ : ’دعوت‘ کا معمار، شعور کا پاسبان

محمد مسلمؒ صرف ایک صحافی نہ تھے؛ وہ صلح جو طبیعت، عملی مزاج اور فکری بلندی کے حسین امتزاج کی حامل شخصیت تھے۔ ان کی شخصیت میں اردو کے باوقار صحافی اور تحریک کے باشعور کارکن کا ایسا توازن تھا جو بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔ اگرچہ جماعت کی دیگر مصروفیات نے انہیں یکسوئی کے ساتھ تصنیف و تالیف کا وقت کم دیا، پھر بھی ان کی جو تحریریں منظر عام پر آئیں، وہ اس…
مزید پڑھیں...

!شہادتِ حسینؓ :سیاسی معرکہ یا دین کا تقاضا

اسلامی معاشرے اور ریاست کے صحیح راستے پر چلنے کا انحصار اس بات پر تھاکہ لوگوں کے ضمیر اور ان کی زبانیں آزاد ہوں، وہ ہر غلط کام پر بڑے سے بڑے آدمی کو ٹوک سکیں اور حق بات برملا کہہ سکیں۔ خلافت راشدہؓ میں صرف یہی نہیں کہ لوگوں کا یہ حق پوری طرح محفوظ تھا، بلکہ خلفائے راشدینؓ اسے ان کافرض سمجھتے تھے اور اس فرض کے ادا کرنے میں ان کی ہمت افزائی کرتے…
مزید پڑھیں...

قانونی شعور کی جیت

ممبئی: (دعوت نیوز ڈیسک) بمبئی کے ایک شہری نے جب اپنی جائیداد کرایہ پر دینے کے لیے بینک اکاؤنٹ کھلوانا چاہا تو یس بینک نے آدھار کارڈ کو لازمی قرار دیتے ہوئے اکاؤنٹ کھولنے سے انکار کر دیا۔ شہری نے سپریم کورٹ کے احکام کا حوالہ دیا کہ آدھار کارڈ اب لازمی نہیں رہا، مگر بینک نے اپنی ضد نہ چھوڑی۔ آخرکار معاملہ عدالت پہنچا اور جسٹس ایم ایس سوناک اور…
مزید پڑھیں...

امتِ مسلمہ کا بحران : اسباب ،انحرافات اور اصلاح کی راہیں

امتِ مسلمہ کا بحران وقتی نہیں بلکہ گہرے داخلی انحرافات کا نتیجہ ہے۔ اس بحران سے نکلنے کے لیے ایک ہمہ جہتی علمی، فکری، اعتقادی، سیاسی اور معاشرتی بیداری کی ضرورت ہے۔ خلافتِ راشدہ کے سنہری اصولوں کی طرف واپسی، مقاصدِ شریعت کی بازیافت اور امت کے اجتماعی مفاد کو انفرادی مفاد پر ترجیح دینا ہی ہمیں ایک نئی صبح کی امید دلا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں...

بہار میں ووٹر لسٹ ویریفیکیشن

پٹنہ (دعوت نیوز ڈیسک ) بلاتفریق مذہب غریب اور کم پڑھے لکھے افراد کی ہرممکن مدد کریں بی ایل او سے تعاون کے ساتھ سب کی شہریت کا تحفظ کریں جیسا کہ آپ جانتے ہیں،بہار میں آئندہ ماہ نومبر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس کے پیش نظر الیکشن کمیشن ووٹرلسٹ کا Special Intensive Revision یعنی خصوصی گہری نظر ثانی کروا رہا ہے۔ 28 جون، 2025 سے شروع ہوا…
مزید پڑھیں...

!یہ تو بس ایک جھانکی ہے، آگے بہت کچھ باقی ہے

الٰہ آباد ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے سے فریق مخالف کو صدمہ ہوا کیونکہ عدالت نے ان کے سارے دلائل کو یکسر مسترد کرکے شاہی عیدگاہ مسجد کو متنازع ڈھانچہ قراردینے سے انکار کردیا ۔جسٹس رام منوہر نارائن مشرا کی سنگل بنچ کا یہ فیصلہ مسلمانوں کی ایک بڑی جیت ہے۔ امید ہے آگے بھی اسی طرح کے منصفانہ فیصلے آئیں گے تاکہ مظلومین کو انصاف ملے اور عدلیہ کا وقار…
مزید پڑھیں...

ہفت روزہ دعوت ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ اعلیٰ اقدار کی حامل صحافت کے فروغ کے لیے اس کا تعاون کیجیے۔
[orc]