ہفت روزہ دعوت – شمارہ 12 نومبر تا 18 نومبر 2023

اہم ترین

خبر و نظر

پرواز رحمانی امریکہ اور برطانیہ کیا ہیں ؟ حماس اور اسرائیل کی جنگ کو تین ہفتے ہو رہے ہیں۔ دنیا کی اکثریت یعنی…

شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن

اسلام کی طاقت کے دو سرچشمے ہیں۔ جس دور میں اسلام سوپر پاور بن کر ابھرا اور اسلام کے بہت گہرے اثرات دنیا پر مرتب ہوئے اس وقت اسلام ان دو سرچشموں سے سیراب ہو رہا تھا۔ ایک ہے اسلام کی فکری طاقت اور دوسرا ہے اسلام کی عسکری طاقت۔ عسکری طاقت کو کئی گنا بڑھانے والی طاقت وہ جذبۂ شہادت ہے جو مردِ مومن کو پر خطر محاذوں پر اللہ کی راہ میں لڑنے پر ابھارتی ہے۔…
مزید پڑھیں...

علامہ اقبال(۱۸۷۵۔۱۹۳۸ء)

پروفیسر محسن عثمانی ندوی شاعر مشرق ایک انقلاب آفریں شخصیت علامہ اقبال بہت بڑے شاعر تھے۔ انہوں نے جو کچھ کہا وہ دل کی گہرائیوں میں ڈوب کر کہا اور دل سے نکلی ہوئی بات نہایت ہی مؤثر  کردار ادا کرتی ہے۔ اسی لیے انہوں نے کہا تھا: دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے پر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے علامہ اقبال کا پورا نام شیخ محمد اقبال تھا۔ ان کا…
مزید پڑھیں...

ہنگامی چناؤ سے الگ میزورم نے صاف و شفاف الیکشن کی پیش کی نظیر

شبانہ جاوید ،کولکاتہ انوکھے انداز میں چلائی گئی الیکشن مہم میں ووٹروں کے سامنے دولت و طاقت کا مظاہرہ ندارد ! میزورم بھارت کے نارتھ ایسٹ کی ایک ایسی ریاست ہے جو اپنی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے بھارت کے seven sisters کہی جانے والی ریاستوں میں سے ایک ریاست میزورم کی راجدھانی (Aizawl) ایزوال ریاست کا سب سے بڑا شہر ہے ۔یہ ملک…
مزید پڑھیں...

مالدیپ میں چین نواز لیڈرکو اقتدار

بھارت مخالف مہم اس وقت عروج کو پہنچی جب جون 2022 میں وزارت خارجہ کی ہدایت پر بھارتی ہائی کمیشن نے مالدیپ میں بڑے پیمانے پر یوگا کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے لیے ایک اسٹڈیم بک کیا گیا مگر 21 جون 2022 کو ایک ہجوم نے اسٹڈیم پر دھاوا بول دیا۔ پولیس کو صورت حال پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس اور کالی مرچ کے اسپرے کا استعمال کرنا پڑا۔ اس سے بھی اہم…
مزید پڑھیں...

!معرکہ طالوت وجالوت، جنگ خندق یا شعب ابی طالب

قتل و خونریزی اور نہتوں کے قتل پر شیخی بگھارنے والے نیتن یاہو کو ملکی محاذ پر بھی مشکلات کا سامنا شروع ہوگیا ہے۔ چار نومبر کو غزہ میں قید افراد کے لواحقین تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے GHQ پر خیمہ زن ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اپنے پیاروں کی واپسی سے پہلے وہ یہاں سے نہیں اٹھیں گے۔ جب وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی Gal Hirsch ان لوگوں سے بات کرنے گئے تو…
مزید پڑھیں...

ہفت روزہ دعوت ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ اعلیٰ اقدار کی حامل صحافت کے فروغ کے لیے اس کا تعاون کیجیے۔
[orc]