ہفت روزہ دعوت – شمارہ 03 ستمبر تا 09 ستمبر 2023

اہم ترین

انسانوں کی اصلاح وفلاح کیسے ممکن ہے؟

مولانا ابوسلیم عبدالحئی سارے باغ کی زمین ایک ہی جیسی ہے۔ وہی مٹی، ایک سا رنگ، ایک سی بناوٹ، پانی بھی سب درختوں کو ایک سا ہی ملتا ہے، سورج کی گرمی اور روشنی میں بھی فرق نہیں، لیکن اسی باغ میں آم بھی پیدا ہورہا ہے اور نیم بھی، ایک کس قدر مزے دار ہے اور ایک کیسا کڑوا۔ اسی زمین اور اسی پانی سے آم اپی مٹھاس اور لذت حاصل کرتا ہے اور نیم اپنی کڑواہٹ۔…
مزید پڑھیں...

گزشتہ سے پیوستہ: کائنات کی سب سے بڑی سچائیاں اور قرآن مجید

فی زمانہ داعیانِ اسلام دعوت الی اللہ کے میدان میں محض تقابلِ ادیان کو پیش کرکے دینِ اسلام کی حقانیت کو ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔چونکہ آج کے زمانے میں لوگ مذہب بیزار ہوتے جارہے ہیں اس لیے اس طرزِ دعوت میں ،مدعو افراد کے لیے زیادہ اپیل باقی نہیں رہی۔ یہ طرز استدلال ان لوگوں کے معاملے میں تو مفید ہوسکتا ہے جو اپنے مذہب سے عقیدت رکھتے ہیں۔لیکن ان…
مزید پڑھیں...

یونیفارم سول کوڈ مسلمانوں کے لیے نا قابل قبول

’’ قرآن و سنت کے جو احکام ہیں وہ ہمارے ایمان کا حصہ ہیں ہم اس میں کسی بھی طرح کے رد و بدل کے نہ خود مجاز ہیں اور نہ ہم کسی اور کو اس کی اجازت دے سکتے ہیں، نکاح و طلاق، وراثت وغیرہ کے احکام (Shariat Application Act 1937 ) کے تحت ملک میں تسلیم شدہ ہیں۔ قانون شریعت، رواجی قانون نہیں ہے بلکہ اللہ اور رسول کی طرف سے ودیعت کردہ ہے، ملک کے دستور کے…
مزید پڑھیں...

ایک اور نوجوان ہجومی تشدد کا شکار

غور کرنے والی بات یہ ہے کہ پہلے ’گاؤ رکشا‘ کے نام پر مسلمانوں کو ٹارگیٹ کیا جاتا تھا اور اب بلا سبب معصوم مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی زہریلی سازشیں چل رہی ہیں اور سرکاری کارندے بھی اس کا حصہ بن رہے ہیں جو خطرے کی ایسی گھنٹی ہے جسے سن کر ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا رہنا ناعاقبت اندیشی کے سوا کچھ نہیں ہے۔لہذا اس جانب مسلم عمائدین اور قائدین ملت کو…
مزید پڑھیں...

چندریان۔3 کی کامیابی : روشنی کا سفر اور تعصب کا اندھیرا!

اسرو کے سائنس دانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’چندریان کا نام ملک کے تمام بچوں کے ذہن و دماغ میں گونج رہا ہے۔ ہر بچہ اب اپنا مستقبل دیکھ رہا ہے۔ یہی ہماری کامیابی ہے‘‘۔ وزیر اعظم کی یہ بات ملک کے ان کروڑوں بچوں کے لیے تو درست ہو سکتی ہے جنہوں نے تعصب کے ماحول سے پرے ٹی وی پر پورے جوش وخروش سے اس منظر کا مشاہدہ کیا ہوگا لیکن…
مزید پڑھیں...

خبرونظر

پرواز رحمانی کانگریس کے ایک لیڈر ہیں کانگریس کے ایک لیڈر ہیں منی شنکر ایئر، بہت صاف گو بلکہ منہ پھٹ۔ جو دل میں آتا ہے صاف صاف بول دیتے ہیں۔ ابھی 24؍ اگست کو…
مزید پڑھیں...

اداریہ

گزشتہ ایک ہفتے سے ملک کے طول و عرض میں چاند کی تسخیر کا جشن منایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم سے لے کر ایک مزدور تک سارے لوگ اس بات پر خوشی منا رہے ہیں کہ ہمارے ملک نے…
مزید پڑھیں...

ہفت روزہ دعوت ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ اعلیٰ اقدار کی حامل صحافت کے فروغ کے لیے اس کا تعاون کیجیے۔
[orc]