لوک سبھا الیکشن 2024رزلٹ:رجحان میں بی جے پی کا 400پار کا دعویٰ ہوا فیل
بی جے پی اکیلے دم پر مکمل اکثریت حاصل کرنے میں بھی ناکام نظر آ رہی ہے،انڈیا اتحاد کا بہترین مظاہرہ ،حتمی رزلٹ کا انتظار
نئی دہلی،04 جون :۔
لوک سبھا الیکشن 2024 کے انتخابات کی پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے،ابتدائی رجحانات سامنے آنے لگے ہیں ،صبح بارہ بجے تک کے رجحانات میں بی جے پی اور این ڈی اے کا چار سو پار کا دعویٰ فیل ہو گیا ہے لیکن اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نظر آ رہی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی ایک بار پھر وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہے ۔مگر بی جے پی اپنے دعوے میں فیل ہوتی نظر آ رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اب تک کے ابتدائی رجحان میں بی جے پی اپنے دم پر مکمل اکثریت حاصل کرنے میں نا کام نظر آ رہی ہے مگر این ڈی اے اتحاد حکومت بنانے میں کامیاب نظر آ رہا ہے۔272 کا جادوئی نمبر عبور کر لیا ہےمگر جس طرح بی جے پی اور وزیر اعظم سمیت دیگر رہنماؤں نے دعوے کئے تھے چار سو پار کا جو نعرہ دیا تھا وہ اپنے دعوے میں افیل ہو رہے ہیں اور کانگریس اور انڈیا اتحاد بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے بی جے پی اور این ڈی اے کو سخت مقابلہ کر رہا ہے۔اب تک کے رجحان میں این ڈی اے 297 اور انڈیا اتحاد کو 230 پر سبقت حاصل کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
رجحانات کےسامنے آنے کے بعد بی جے پی رہنماؤں نے بھی یہ تسلیم کیا ہے کہ یہ نتیجہ ان کی امیدوں کے مطابق نہیں ہے۔سدھانشو تریویدی نےاپنے رائے کا اظہار کیا ہے کہ ہم اس کا تجزیہ کریں گے یہ نتیجہ ہماری امیدوں کے مطابق نہیں ہے۔رجحان کے مطابق خاص طور پر بی جے پی کے لئے اتر پردیش پارلیمانی الیکشن کا نتیجہ چونکانے والا ہے۔جس طرح مذہب ،مندر،اور مسلمانوں کے خلاف بیان بازی کی ہے اس کے بعد یہ نتیجہ انہیں غور کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔