بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی  نڈا  کی مدت کار میں توسیع

جگت پرکاش نڈا کی میعاد 20 جنوری کو ختم ہو رہی تھی جسے اب جون 2024 تک بڑھا دیا گیا ہے

نئی دہلی، 17 جنوری :۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے موجودہ صدر جگت پرکاش نڈا  کے مدت کار میں توسیع کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔اب وہ جون 2024 تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔مرکزی وزیر داخلہ نے آج بی جے پی کی  قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ کے دوسرے دن اس بات کا اعلان کیا۔

نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر داخلہ امت شاہ نے نڈا کی قیادت میں پارٹی کی کامیابیوں کو شمار کرایا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں، بی جے پی 2024 کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی اور نریندر مودی دوبارہ ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال 9 ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات ان کی قیادت میں لڑے جائیں گے۔شاہ نے کہا کہ ان کی صدارت میں بی جے پی نے بہار، مہاراشٹر، ہریانہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ، آسام، منی پور اور گجرات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

Siddaramaiah slams BJP president J P Nadda for calling Karnataka govt bribe-free

واضح رہے کہ جے پی نڈا بی جے پی کے صدر کے طور پر مسلسل دوسری میعاد حاصل کرنے والے تیسرے لیڈر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل ایل کے اڈوانی اور امت شاہ کی مدت کار میں توسیع کی گئی تھی  ۔جے پی نڈا کو جون 2019 میں ورکنگ صدر بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد 30 جنوری 2020 کو انہیں کل وقتی صدر بنا دیا گیا۔ نڈا کی میعاد 20 جنوری کو ختم ہو رہی تھی جسے اب جون 2024 تک بڑھا دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ  لوک سبھا انتخابات جون سے پہلے ہی ہونے والے ہیں۔