ترکی اور شام کے متعدد علاقوں میں تباہ کن زلزلہ،300سے زائد افراد ہلاک
پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی ہے ، متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں،سیکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کے خدشات،راحت رسانی کا کام جاری
انقرہ ،06فروری (ہ س )۔
پیر کی صبح ترکیہ اور شام میں تباہی لے کر آئی۔صبح ہوتے ہیں جنوبی ترکی میں ایک طاقتور زلزلہ محسوس کیا گیا۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ زلزلہ ترکی کے شہر نوردگی سے 23 کلومیٹر مشرق میں آیا۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کئی عمارتیں منہدم ہو چکی ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد زلزلے کی زد میں آ گئی۔ابتدائی اطلاع کے مطابق ترکی اور شام دونوں جگہ زلزلے سے اب تک 300 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے سے ترکیہ اور شام میں300سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ حکام نے زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکڑ اسکیل پر 7.9 اورگہرائی 17.9 تھی۔ زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے غازیان کے نردوی کے قریب تھا۔زلزلے کے شدید جھٹکے اردن، شام ، قبرص اور یونان میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے ترکی اور شام سمیت دیگر ممالک میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ سیکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ زلزلے سے سڑکیں تباہ ہونے سے امدادی ٹیمیوں کو متاثرہ علاقوں میں پہنچنے تک مشکلات کا سامنا ہے۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابقجنوبی ترکی میں زلزلے سے کئی بڑی عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔ زلزلے کے بعد لوگ گھروں سے نکل آئے برف سے ڈھکے علاقے میں لوگوں کو کھلے آسمان تلے برف پر دیکھا گیا ہے۔ترک وزیر داخلہ نے کہا کہ 6.4 ڈگری کے آخری آفٹر شاک نے غازی عنتاب شہر کو ایک بار پھر ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ ایمبولینسز اور امدادی ٹیموں کے لیے راستہ بنائیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم الرٹ پر ہیں اور سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں۔ترجیح ملبے کے نیچے پھنسے لوگوں تک پہنچنا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے موبائل فون کا استعمال بند کرنے کی بھی اپیل کی۔ترک حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ترکیہ میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ترک صوبے عثمانیہ کے گورنر نے 34 عمارتوں کے منہدم ہونے کی تصدیق کی ہے۔
تباہی کے بعد ترکی سے منظر عام پر آنے والے ویڈیو بہت ہی دردناک ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں۔ گرنے والی عمارتوں کے ملبے تلے بڑی تعداد میں لوگ دبے ہوئے ہیں۔ انہیں ملبے سے نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ یو ایس جیولوجیکل سروس نے بتایا کہ جنوب مشرقی ترکی میں گازیان ٹیپ کے قریب 7.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ ترک حکام نے ابھی تک کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں دی ہے، لیکن سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں علاقے کے کئی قصبوں میں تباہ شدہ عمارتوں کو دکھایا گیا ہے۔