امریکہ:کیلیفورنیا میں فائرنگ،شیر خواربچہ اور ماں سمیت چھ افراد ہلاک

فائرنگ کا یہ واقعہ وسطی کیلیفورنیا میں پیش آیا،صبح تقریباً ساڑھے تین بجے ایک گھر میں ہوئی فائرنگ،پولیس کی تفتیش جاری

واشنگٹن ،17جنوری :۔

حالیہ دنوں میں امریکہ میں فائرنگ کی واردات میں مسلسل  اضافہ ہو رہا ہے۔ کبھی اسکول میں، کبھی اسپتال میں تو کبھی لوگوں کے ہجوم میں فائرنگ کے واقعات اب امریکی شہریوں کےلئے روز کا معمول بن چکا ہے۔ فائرنگ کا تازہ واقعہ امریکہ کے کیلیفورنیا میں  پیش آیا ہے ۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس دردناک فائرنگ کے واقعہ میں ایک شیر خوار بچہ اور اس کی ماں سمیت کل چھ افراد کی موت ہو گئی ہے ۔فائرنگ کی اطلاع موصول ہوتے ہیں امریکی پولیس ملزمین کی تلاش شروع کر دی ہے ۔اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ وسطی کیلیفورنیا میں پیش آیا ہے۔مقامی حکام نے بچےاور ماں سمیت چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔سرکاری دفتر نے میڈیا کو بتایا کہ صبح تقریباًساڑھے تین بجے ویزالیا کے مشرق میں ایک گھر میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔بتایا جا رہا ہے کہ حملہ آور اسی علاقے  ہیں اور  انہوں نے کئی راؤنڈ فائرنگ کئے تھے۔

علاقائی افسر باؤڈریکس نے میڈیا کو بتایا کہ  موقع پر پہنچے افسران نے سڑک پر دو افراد کو مردہ پایا اور تیسرا شخص بری طرح زخمی اور خون میں لت پت گیٹ پر پڑا تھا۔انہوں نے بتایا کہ تین مزید لوگ گھر کے اندر تھے جس میں سے ایک شخص شدید زخمی تھا جو بعد میں اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔انہوں نے بتایا کہ تفتیشی افسران مشتبہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں ۔مانا جا رہا ہے کہ اس واردات میں کسی گینگ کا ہاتھ ہو سکتا ہے ۔جائے واردات کے ارد گرد سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ آس پاس کے لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔