امریکہ میں اندھا دھند فائرنگ کی واردات کا سلسلہ جاری
تازہ فائرنگ کی تین مختلف واردات میں دو طالب علم سمیت 9 افراد ہلاک ، ایک زخمی ٹیچر کی حالت تشویشناک
واشنگٹن،24جنوری (ہ س )۔
امریکہ میں اندھادھند فائرنگ کی واردات کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز لاس اینجلس میں ایک ڈانس کلب میں فائرنگ کی واردات میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔اس واردات کے محض 48 گھنٹے کے اندر مزید تین مختلف فائرنگ کی واردات میں نو لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست آئیووا میں بندوق بردار کی فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد شمالی کیلیفورنیا میں دو فائرنگ میں سات افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق شمالی کیلیفورنیا کے ہاف مون بے میں شوٹنگ پر، سان مینٹو کاؤنٹی شیرف نے ٹویٹ کیا، "مشتبہ حراست میں ہے۔ اس وقت کوئی خطرہ نہیں ہے۔ سان فرانسسکو کے جنوب میں کھیتوں میں دو واقعات رپورٹ ہوئے۔ آئ
یووا شہر ڈیس موئنس کے ایک اسکول میں پیر کو ہی ہونے والی فائرنگ سے 2 طالب علم ہلاک ہو گئے، جب کہ ایک استاد شدید زخمی ہے۔ ڈیس موئنس پولیس نے دونوں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی ٹیچر کی حالت بھی تشویشناک ہے۔کیلیفورنیا میں دو دنوں کے اندر یہ تیسرا واقعہ ہے جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس سے قبل 22 جنوری کو کیلیفورنیا کے لاس اینجلس کے مونٹیری پارک میں چینی سال نو کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس فائرنگ کی زد میں آ کر کئی لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔حملے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے کیلی فورنیا فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے امریکی پرچم کو ایک دن کے لیے سرنگوں رکھنے کا حکم دیا تھا۔