شمال مشرق کی تین ریاستوں میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان
تریپورہ میں 16 فروری اور میگھالیہ،ناگالینڈ میں 27 فروری کو ووٹنگ،ووٹوں کی گنتی 2 مارچ کو،تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ضابطہ اخلاق نافذ
نئی دہلی،18 جنوری :۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج ملک کی شمال مشرق کی تین ریاستوں تریپورہ، ناگالینڈ اور میگھالیہ کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق تریپورہ میں 16 فروری، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں 27 فروری کو انتخابات ہوں گے۔ تینوں ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 2 مارچ کو ہوگی اور انتخابات کے نتائج سامنے آئیں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا، حال ہی میں الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے ناگالینڈ، میگھالیہ اور تریپورہ ریاستوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انتظامی عہدیداروں سے ملاقات کی گئی اور وہاں سے تجاویز لی گئیں۔ یہ ایسی ریاستیں ہیں جہاں انتخابات سے پہلے اور بعد میں تشدد کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ تین میں سے دو ریاستوں میں حال ہی میں انتخابات ہوئے ہیں جہاں سے تشدد کے واقعات رپورٹ نہیں ہوئے ہیں۔
انتخابی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی تینوں ریاستوں میں مثالی ضابطہ اخلاق بھی نافذ ہو گیا۔ ناگالینڈ قانون ساز اسمبلی کی مدت 12 مارچ کو ختم ہو رہی ہے، جبکہ میگھالیہ اور تریپورہ اسمبلیوں کی مدت بالترتیب 15 اور 22 مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔ تینوں ریاستوں کی اسمبلیوں میں 60-60 سیٹیں ہیں۔ شمال مشرق کی تین ریاستوں میں اس سال پہلی بار اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ تریپورہ میں بی جے پی کی حکومت ہے جبکہ ناگالینڈ میں نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی اقتدار میں ہے۔ میگھالیہ میں نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کی حکومت ہے۔ این پی پی شمال مشرق کی واحد پارٹی ہے جسے قومی پارٹی کے طور پر منظوری دی گئی ہے۔ تینوں ریاستوں میں 9000 سے زیادہ پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔ ان میں سے 376 ایسے ہوں گے جن کا آپریشن مکمل طور پر خواتین کریں گی۔
ناگالینڈ قانون ساز اسمبلی کی مدت 12 مارچ کو ختم ہو رہی ہے، جبکہ میگھالیہ اور تریپورہ اسمبلیوں کی مدت بالترتیب 15 اور 22 مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔ تینوں ریاستوں کی اسمبلیوں میں 60-60 سیٹیں ہیں
پریس کانفرنس کے دوران چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا، اس بار 2.28 لاکھ نئے ووٹر شامل ہوئے ہیں اور ہم منصفانہ انتخابات کرانے کے لیے پرعزم ہیں۔ حال ہی میں الیکشن کمیشن کے حکام نے ناگالینڈ، میگھالیہ اور تریپورہ ریاستوں کا دورہ کیا۔ اس دوران وہاں کے انتظامی افسران سے ملاقات کی اور وہاں سے تجاویز لی گئیں۔صرف چند ریاستیں ہیں جہاں انتخابات سے پہلے اور بعد میں تشدد کے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں۔حال ہی میں دو ریاستوں میں انتخابات ہوئے ہیں، وہاں ایسا کوئی تشدد انتخابات کے دوران نہیں ہوا۔سی ای سی راجیو کمار نے کہا کہ جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ان انتخابات میں بھی تشدد نہیں دیکھا جائے گا۔