سرکاری اسکول کے گیٹ پر ‘آئی لو منیش سسودیا’ کا پوسٹر لگانے پر مقدمہ درج

مشرقی دہلی کے شاستری پارک علاقے میں واقع اسکول کے خلاف دہلی پولیس نے مقامی لوگوں کی شکایت پر مقدمہ درج کیا

نئی دہلی ،05 مارچ :۔
دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا کی گرفتاری کے بعد دہلی اسکول کے بچوں کے ذریعہ منیش سسودیا کے نام خط پر بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان ایک دوسرے پر حملہ جاری تھا کی ایک تازہ معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک سرکاری اسکول کے گیٹ پر ’آئی لو منیش سسودیا‘ کا بینر لگانے پر دہلی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق دہلی پولیس نے مشرقی دہلی کے شاستری پارک علاقے میں دہلی کے ایک سرکاری اسکول کے گیٹ پر لگائے گئے بینر ‘آئی لو منیش سسودیا’ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔دعویٰ ہے کہ کچھ مقامی لوگوں نےجمعہ کی صبح یہ بینر لگانے پراحتجاج کیاتھا اور اس کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کرائی تھی۔ دہلی پولیس نے مقامی رہائشی دیواکر پانڈے کی شکایت کے بعد ہفتہ کو شاستری پارک پولیس اسٹیشن میں پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 3 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
ایجنسی کے مطابق شکایت کنندہ دیواکر پانڈے نے کہا کہ 3 مارچ کو صبح 8-8.30 بجے کے درمیان، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کچھ کارکن شاستری پارک میں واقع سرکاری اسکول کے گیٹ کے اوپر ایک بینر لگا رہے تھے۔ سب سے پہلے انہوں نے اسکول سے ایک میز نکالی، اسے باہر لائے، اس پر چڑھے اور گیٹ پر ‘ٓآئی لو منیش سسودیا’ کے پوسٹر چسپاں کرنے لگے۔ لوگوں نے اس پر اعتراض کیا اور کہا کہ یہ تعلیم کا مندر ہے، سیاست کو اس سے دور رکھیں۔
مقامی رہائشی دیواکر پانڈے کے مطابق جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس کی اجازت ہے؟تو انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق ایم ایل اے عبدالرحمان سے ت ہے۔ اس کے بعد ایک شخص ایم ایل اے سے رابطہ کیا اور ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے اجازت دی ہے؟ اس کے بعد ایم ایل اے نے بھی ہاں میں جواب دیا۔ دیواکر پانڈے نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ایم ایل اے جھوٹ بول رہے ہیں۔ اس لیےکہ کسی اسکول کو کسی سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔بہر حال عام آدمی پارٹی شروع سے ہی اس بات کو زور و ور سے کہہ رہی ہے کہ منیش سسودیا کو پھنسایا جا رہا ہے اور ان پر بد عنوانی کے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔