عتیق احمد کے وکیل کی رہائش گاہ کے قریب خام بم پھینکا گیا

نئی دہلی، اپریل 19: منگل کو عتیق احمد کے وکیل دیاشنکر مشرا کی رہائش گاہ کے قریب ایک خام بم پھینکا گیا۔

تاہم اتر پردیش پولیس نے مشرا کو نشانہ بنانے کی تردید کی اور دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ دو نوجوانوں کے درمیان ذاتی دشمنی کی وجہ سے ہوا ہے۔

اسپیشل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) پرشانت کمار نے ایک بیان میں کہا ’’افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ دیاشنکر مشرا پر حملہ کیا گیا ہے۔ یہ غلط معلومات ہیں۔ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔‘‘

تاہم مشرا نے دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ ’’خوف اور دہشت پیدا کرنے‘‘ کی کوشش تھی۔

وکیل نے کہا کہ یہ ایک بڑی سازش ہے۔ ’’یہ پولیس کو معلوم کرنا ہے کہ اس کے پیچھے کون ہے۔‘‘