بہار: موتیہاری میں اینٹوں کے بھٹے میں دھماکے سے نو ہلاک، آٹھ زخمی

نئی دہلی، دسمبر 24: اے این آئی کی خبر کے مطابق بہار کے موتیہاری میں جمعہ کی شام ایک اینٹوں کے بھٹے میں ہونے والے دھماکے میں نو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ ضلع کے رام گڑھوا علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اینٹوں کے بھٹے کا مالک محمد اسرار بھی شامل ہے۔

بہار پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔‘‘

وزیر اعظم نریندر مودی اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’موتیہاری میں اینٹوں کے بھٹے میں ہونے والے حادثے کی وجہ سے جانوں کے ضیاع سے دکھی ہوں۔ ہر مرنے والے کے لواحقین کو PMNRF کی طرف سے 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ زخمیوں کو پچاس ہزار روپے دیے جائیں گے۔‘‘

اس دوران نتیش کمار نے کہا کہ انھوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ زخمیوں کا مناسب علاج یقینی بنائیں۔ اے این آئی کے مطابق انھوں نے کہا ’’ ہم ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔‘‘

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
Adana Escort
jojobet giri?
jojobet