گجرات یونیور سٹی میں نماز تراویح کے دوران شدت پسند ہندو گروپ کا بیرون ممالک کے طلبہ پر حملہ

نئی دہلی ،17 مارچ :۔ ملک میں مسلمانوں اور اسلام کے خلاف نفرت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔یہ نفرت صرف عام شدت پسند ہندوؤں تک ہی محدود نہیں رہا ۔تعلیمی اداروں میں بھی کھل کر بے خوف طریقے سے مسلمانوں کے خلاف نفرت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے…

 سماجی کارکن  جاوید محمد 21 ماہ بعد ملی ضمانت ،دیوریا  جیل سے باہر آئے

نئی دہلی ،17مارچ :۔ اتر پردیش کے الہ آباد سے تعلق رکھنے والے سر گرم سماجی کارکن  اور رہنماجاوید محمد 21 ماہ بعد دیوریا جیل سے باہر آئے۔جاوید محمد کو  2022 کے پریاگ راج تشدد  متعدد مقدمات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔21 ماہ کے بعد اپنے…

رمضان کا پہلا جمعہ: 90 ہزار فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح میں حاضری

یروشلم ،16مارچ :۔ ایک طرف غزہ میں تباہی جاری ہے وہیں دوسری جانب اسرائیلی حکام نے مسجد اقصی میں بھی نمازیوں کے ہجوم پر بندش عائد کر دی ہے مگر اس کے باوجود بڑی تعداد میں مسلمان مسجد اقصی میں نماز کے لئے جمع ہو رہے ہیں ۔رمضان کا پہلا جمعہ…

لوک سبھا انتخابات کا اعلان: 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان 7 مرحلوں میں ووٹنگ، نتائج 4 جون کو  

نئی دہلی، 16 مارچ :۔ الیکشن کمیشن نے ہفتہ کو لوک سبھا انتخابات 2024 کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ اس بار انتخابات سات مرحلوں میں 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے پریس…

سی اے اے کے خلاف عرضیوں پر  سپریم کورٹ میں سماعت 19 مارچ کو

نئی دہلی ،15مارچ :۔ سپریم کورٹ نے شہریت (ترمیمی) ایکٹ 2019 (سی اے اے) پر روک لگانے کے لیے داخل عرضداشتوں پر سماعت سے اتفاق کرتے ہوئے اس کے لیے 19 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔ سینئر وکیل کپل سبل نے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کے روبرو اس کی…

سی اے اے ہندوستان کی عالمی شبیہ کو داغدار کرنے والا قانون

نئی دہلی ،15 مارچ :۔ شہریت ترمیمی قانون کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد جہاں ملک کا انصاف پسند اور طلبا تنظیمیں احتجاج کر رہی ہیں اور ملک کا مذہبی اور سنجیدہ طبقہ بھی اس امتیازی سلوک کرنے والے قانون کے نفاذ پر گہرے تشویش کا اظہار کر رہا…

 محمد مصطفیٰ  فلسطینی اتھارٹی کے  وزیر اعظم نامزد ،صدر محمود عباس نے کیا اعلان

یروشلم ،15 مارچ :۔ غزہ میں جاری اسرائیلی افواج کی جارحیت کے درمیان فلسطین اتھارٹی کے نئے وزیر اعظم کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے اپنے معتمد اقتصادی مشیر کو نیا وزیر اعظم نامزد کر دیا ہے۔ ’وائس آف…

 سی اے اے کے خلاف طلبہ تنظیموں کا احتجاج،ملک کے سیکولر اقدار کے تحفظ کی اپیل

نئی دہلی،15مارچ :۔ مرکزی حکومت کی جانب سے سی اے اے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد طلبہ تنظیموں نے بھی مختلف یونیور سٹیوں میں علم احتجاج بلند کیا ہے۔جامعہ ملیہ کے علاوہ جے این یو اور ڈی یو میں بھی طلبہ نے احتجاج کیا جہاں مظاہرین اور پولیس…

 دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد  جموں و کشمیر میں11 لاکھ ووٹروں کا اضافہ

سری نگر، 14 مارچ : لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا ابھی اعلان ہونا باقی ہے۔اسی درمیان جموں کشمیر میں بھی انتخابات کرائے جا سکتے ہیں  اس سلسلے میں تیاریاں جاری ہے۔دریں اثنا جموں کشمیر میں رائے دہندگان کی تعداد میں زبر دست اضافہ کی خبریں…

تلنگانہ ہائی کورٹ کا متنازع فلم ’رضاکار‘ کی ریلیز پر روک لگانے سے انکار  

نئی دہلی ،14 مارچ :۔ مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈہ فلم بی جے پی سے وابستہ افراد کا اب بہترین کاروبار بنتا جا رہا ہے۔کشمیر فائلز اور دی کیرالہ اسٹوری کی نفرت انگیز کہانی کی کامیابی پر ایسے مسلم مخالف نفرت پر مبنی فلمیں بنانے والوں کو حوصلہ…