کیرالہ:چرچ میں دعائیہ نشست کے دوران سلسلہ وار دھماکے،ایک ہلاک،20 سے زائد زخمی

ایرنا کولم ،29اکتبور :۔ کیرالہ کے ایرناکولم میں آج صبح ایک کنونشن سینٹر میں تین زبردست دھماکے ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  یہ دھماکے دعائیہ تقریب کے دوران ہوئے ہیں  ۔  دھماکوں میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی…

اتر پردیش :مظفر نگر میں محکمہ تعلیم نے مدارس پر جرمانے عائد کرنے کا نوٹس واپس لیا

لکھنؤ،29اکتوبر :۔ اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں محکمہ تعلیم نے مدارس پر روزانہ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا نوٹس واپس لے لیا ہے اور نوٹس جاری کرنے والے بلاک ایجوکیشن آفیسر سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے محکمہ تعلیم بیک فٹ پر آ…

غزہ کی تباہی کے بعد فلسطینیوں کی نقل مکانی سےپڑوسی عرب ممالک  خوف زدہ

غزہ ،29اکتوبر :۔ دو ہفتے سے بھی زائد عرصے سے جاری غزہ اور اسرائیل کی جنگ میں انسانی جانوں کا جس قدرضیاع ہوا ہے، اس نے پوری دنیا کو فکر مند کر دیا ہے ۔خاص طور پر عرب ممالک کے لئے تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے ۔75 سال قبل ہونے والی تباہی کا…

 کیرالہ اورکولکاتہ میں فلسطین کی حمایت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے، لاکھوں افرادکا اجتماع 

نئی دہلی ،28اکتوبر :۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی، اسرائیل غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری کر رہا ہے جس میں اب تک 7 ہزار سے زائد معصوم بچے اور خواتین جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دنیا بھر میں انصاف پسند لوگ…

غزہ کا باہری دنیا سے رابطہ منقطع ، انٹرنیٹ اور موبائل خدمات معطل  

غزہ ،28اکتوبر :۔ حماس-اسرائیل جنگ گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے جس میں اب تک تقریباً 7300 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس درمیان اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ اور زمینی افواج نے غزہ پٹی میں اپنی مہم تیز کر دی ہے۔ علاوہ…

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں120 ملکوں کی حمایت سے غزہ کی جنگ فوری بند کرنے کی قرارداد منظور

غزہ۔28اکتوبر :۔ غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری 22 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ صہیونی جارحیت تیز ہونے کے دوران اب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اردن کی طرف سے پیش کی گئی عرب قرارداد کے مسودے کی منظوری دے دی۔ اس قرارداد میں غزہ…

 فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف جنتر منتر پر زبر دست مظاہرہ

نئی دہلی ،27اکتوبر :۔ ملک میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں ،اگر چہ حکومت کی جانب سے مظاہرین کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اور انہیں حراست میں لیا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود انصاف پسند طبقہ مظلوم فلسطینیں کی حمایت…

  آسام:ہیمنت حکومت کا نیا فرمان، اجازت کے بغیر سرکاری ملازمین کی دوسری شادی پر پابندی عائد

گوہاٹی ،27 اکتوبر :۔ آسام کی ہیمنت بسو سرما حکومت آئے دن اپنے نئے نئے فرمان اور احکامات کے لئے سرخیوں میں رہتی ہے ۔اب آسام حکومت نے ایک اور نیا فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت   سرکاری ملازمین کے ذریعہ دوسری شاری کرنے پر پابندی  عائد کر…

ایودھیا:کیا وزیر اعظم دھنی پور مسجد  کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے؟

نئی دہلی،27 اکتوبر :۔ آئندہ سال 22 جنوری 2024 کو ایودھیا میں رام مندرافتتاحی تقریب کے انعقاد کے اعلان کے ساتھ ہی  بابری مسجد کے بدلے ایودھیا کے دھنی پور میں تعمیر ہونے والی مسجد پر بھی بحث تیز ہو گئی ہے ۔سوالات اٹھ رہے ہیں کہ مسجد کی…

قطر میں 8 سابق  ہندوستانی بحریہ کے افسران کو سزائے موت ، اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

نئی دہلی،27اکتوبر :۔ عرب ملک قطر سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے ۔گزشتہ روز 26 اکتوبر کو قطر میں 8 سابق ہندوستانی نیوی افسروں کو موت کی سزا سنائی گئی ۔ان تمام سابق افسران پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام ہے ۔قطر حکومت کے اس فیصلے پر…