ایسوایشن آف مسلم پروفیشنلز (اے ایم پی )کی اہم پہل،ہونہار طلبا کیلئےاسکالر شپ کا اعلان
نیشنل ٹیلنٹ سرچ2024 کے پانچویں ایڈیشن کا اعلان، سر فہرست 20 ٹریننگ شراکت داروں کے ذریعہ 500 طلبا کیلئے10 کروڑ مالیت کے اسکالر شپ کا منصوبہ
نئی دہلی ،22 نومبر :۔
ملک میں مسلمانوں کی تعلیمی زبوں حالی سے ہر ذی عقل واقف ہے،قوم کو اس تعلیمی پستی سے باہر نکالنے کیلئے متعدد ادارے سرگرم ہیں ،کئی کالج اور اسکول چل رہے ہیں ،کئی کوچنگ سینٹر ہیں ،متعدد اداروں کی جانب سے مسلم طلبا کی اعلیٰ تعلیم کیلئے اسکالر شپ اور وظائف بھی فراہم کئے جاتے ہیں لیکن اس تعلیمی سلسلے کے فروغ میں جو اقدامات اور جس بڑے پیمانے پرایسو سی ایشن آف مسلم پروفیشلز کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے وہ انتہائی اہم اور اپنی نوعیت کا بہترین ہے۔اس سلسلے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے اے ایم پی نے ایک بڑا اور اہم اعلان کیا ہے جس سے اعلیٰ تعلیم کے حصول کی خواہش رکھنے والے ملک بھر کے ہزاروں طلبا کوفائدہ ہوگا۔ ایسو سی ایشن آف مسلم پروفیشلز (اے ایم پی ) نے نیشنل ٹیلنٹ سرچ2024 کے پانچویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا ہے۔اس پروگرام کے تحت سر فہرست 20 سے زائد ٹریننگ پارٹنرز کے ذریعے 500 سے زائد طلباء کے لیے 10 کروڑ مالیت کے اسکالرشپ کا اعلان کیا گیا ہے۔اے ایم پی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ اس کے لئے امتحانات کا انعقاد کیا جا ئے گا ۔اس مقابلے کے انعقاد کا بنیادی مقصد بیداری کو بڑھانا اور طلباء کو مختلف مسابقتی امتحانات کے لیے تیار کرنا ہے۔اس کا مقصد ملک بھر کے جو ذہین اور ہونہار طلبا ہیں انہیں مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے تیار کیا جائے اور ان کے تعلیم مستقبل کو سنوارا جائے۔اے ایم پی نے نیشنل ٹیلنٹ سرچ2024 کے تحت امید ظاہر کی ہے کہ اس سال 10 ہزار اسکولوں اور کالج کے تقریباً دس لاکھ طلبا اس امتحان میں ملک بھر سے شرکت کریں گے۔یہ امتحان ملک بھر کے چار سو اضلاع میں تقریباً ایک ہزار سینٹرس میں منعقد کیاجائے گا۔ اسکول، جونیئر اور سینئر کالج کے طلباء اس میں شرکت کرسکیں گے۔
انعام اور فوائد:
دس کروڑ مالیت کے 20 ٹریننگ پارٹنرز کے ذریعے اسکالرشپ کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔سر فہرست 500 ہونہار طلبا کیلئےصد فیصد اسکالر شپ کی سہولت۔ 75% – 50% اسکالرشپس اضافی 3000 طلبا کیلئے۔کوچنگ اسکالرشپس بھی دستیاب۔جن کورسوں میں یہ سہولت فراہم کی جائے گی ان میں نیٹ،آئی آئی ٹی ،جے ای ای ، سی یو ای ٹی، سی ایل اے ٹی، یو پی ایس سی اور ریاستی سلیکشن بورڈز،سی ڈی ایس اور این ڈی اے جیسے اہم کورسز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھی دیگر فوائد دستیاب ہیں ۔مثلاً ہر زمرے سے ٹاپ کرنے والوں کے لیے ₹ 5 لاکھ مالیت کے نقد انعامات،IndiaZakat.com کے ذریعے 200 مستحق طلباء کے لیے 20 لاکھ مالیت کے اضافی تعلیمی وظائف، تمام شرکاء کو ای سرٹیفیکیٹس وغیرہ ۔
رجسٹریشن :
اطلاع کے مطابق ملک بھر کے چالیس اضلاع میں 1000 سینٹرس میں امتحان منعقد کیا جائے۔رجسٹریشن کی آخری تاریخ 26 نومبر بروز منگل 2024 ہے۔امتحان کا انعقاد7 دسمبر 2024 بروز ہفتہ کو کیا جائے گا۔
یہاںرجسٹریشن کریں:
AMP WORLD Mobile App (download from Playstore)
*Download the AMP World app from*
www.tinyurl.com/AMPWorldApp
*Complete Information at:*
www.ampindia.org/national_talent_search
مکمل معلومات اس پر:
www.ampindia.org/national_talent_search
مندرجہ ذیل سرفہرست کوچنگ انسٹی ٹیوٹ شراکت دار ہیں؛
- گریویٹی کلاسز، لکھنؤ
- شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، بیدر اور پین انڈیا
3.گریویٹی ریزیڈینٹس، لکھنؤ
- رحمانی 30، پٹنہ اور بنگلور
- فالکن گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، بنگلور
- اجمل سپر 40، ہوجائی، آسام
- اے ایم ڈی اکیڈمی، پٹنہ
- اسلامک مشن اسکول (IMS)، علی گڑھ
- گریویٹی ، ممبئی
- انیس ڈیفنس کیریئر انسٹی ٹیوٹ، پونے
- ہائی کیو پروفیشنل اکیڈمی، چنئی
- گروکول، نئی دہلی
- ٹیلنٹ زون اکیڈمی، نئی دہلی
- نیوم آئی اے ایس اکیڈمی، نئی دہلی
- ایس ایس سی اکیڈمی، لکھنؤ
- شاندار 30، جموں
- فوکس اکیڈمی، حیدرآباد
- ZFI کا سر سید کوچنگ اینڈ گائیڈنس سینٹر، لکھنؤ
- کاوش فاؤنڈیشن، اورنگ آباد
- فیضان اسکالر انسٹی ٹیوٹ، احمد آباد
اس کے علاوہ دیگر ادارے بھی شامل ہیں۔