نیپال: مسافر بردار طیارہ حادثےمیں 68 لاشیں بر آمد،کسی کے زندہ بچنے کے امکانات معدوم
۔16 جنوری کو نیپال میں قومی سوگ کا اعلان،طیارہ حادثہ کی تحقیات کے لئے پانچ رکنی کمیٹی کی تشکیل،طیارے میں 68 مسافر اور چار کرو ممبر سوار تھے
کٹھمنڈو،15جنوری:۔
پڑوسی ملک نیپال میں آج صبح پیش آئے طیارہ حادثہ میں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق68 لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور مزید کسی کے زندہ بچ جانے کے کسی بھی امکان سے انکار کر دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق نیپال حکومت نے 16 جنوری کو قومی سوگ کا اعلان کرتے ہوئے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ساتھ ہی حکومت نے حادثے کی تفتیش کے لئے پانچ رکنی کمیٹی کی تشکیل کا بھی اعلان کیا ہے ۔دریں اثنا نیپال میں ہندوستانی سفارت خانہ نے ٹوئٹ کر کے اطلاع دی ہے کہ طیارے میں پانچ ہندوستانی سوار تھے ۔ایئر لائنس کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق طیارے میں سوار پانچ ہندوستانیوں کی شناخت ابھشیک کشواہا ،وشال شرما،انل کمار راج بھر،سونو جیسوال اور سنجنا جیسوال کے طور پر کی گئی ہے
میڈیا رپورٹوں کے مطابق اتوار کو نیپال کی راجدھانی کٹھمنڈو سے پوکھرا جا رہا ایک مسافر بردار طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔اس طیارے میں 68مسافر اور چار عملہ سوار تھے۔حادثہ پوکھرا کے قریب پیش آیاہے ۔حادثے کا شکار طیارہ یتی ایئر لائنس کا بتایا جا رہا ہے۔حادثے کے بعد نیپال کی فوج،مسلح پولیس کے ساتھ مقامی افراد راحت رسانی کے کام میں مصروف ہیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران خبر لکھے جانے تک 32 لاشیں بر آمد کر لی گئی تھیں۔راحت کا کام جاری تھا۔
نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل نے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم پرچنڈ نے تمام سرکاری ایجنسیوں کو راحت کے کاموں کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے حادثے کو لے کر کابینہ کی ایمر جنسی میٹنگ بھی طلب کر لی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یتی ایئر لائنس کے اے ٹی آر۔72 طیارہ نے کٹھمنڈو سے پوکھرا کے لئے اڑان بھری تھی۔اس طیارے میں 68مسافر اور چار کرو ممبر سوار تھے۔ طیارہ پوکھرا کے قریب ہی پہنچا تھا کہ حادثے کا شکا ر ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ پوکھرا کے پرانے ڈومیسٹک ایئر پورٹ پوکھرا انٹر نیشنل ایئر پورٹ کےد رمیان ہوا ہے۔
طیارے میں پانچ ہندوستانی سوار تھے ۔ایئر لائنس کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق طیارے میں سوار پانچ ہندوستانیوں کی شناخت ابھشیک کشواہا ،وشال شرما،انل کمار راج بھر،سونو جیسوال اور سنجنا جیسوال کے طور پر کی گئی ہے
نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے این) نے کہا کہ اے ٹی آراے این سی ۔این9یتی ایئر لائن 72 طیارے نے صبح 10.33 بجے کھٹمنڈو سے اڑان بھری۔اور نیا ہوائی اڈہ دریائے سیتی کے کنارے گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اے این آئی نے کہا کہ نیپال کے پوکھرا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 72 سیٹوں والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ فی الحال راحت کا کام جاری ہے اور اس کے لیے ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا ہے۔