پیر نہ چھونے پرخاتون ٹیچر نے 31 طلبا کی بے رحمی سے پٹائی کر دی، جانچ کے بعد معطل

دعوت ویب ڈیسک
نئی دہلی ،16 ستمبر :۔
اسکول میں طلبا تعلیم و تربیت کے حصول کیلئے جاتے ہیں ، والدین اپنے بچوں کو اساتذہ کے سپرد کر کے مطمئن ہو جاتے ہیں کہ ان کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔مگر بعض اساتذہ اپنے کرتوتوں اور انا کی خاطر بچوں کے ساتھ بے رحمی سے پیش آتے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔یہ نہ صرف بچوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر تکلیف پہنچاتے ہیں بلکہ اساتذہ جیسے عظیم پیشہ کے وقار کو بھی مجروح کرتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک افسوناک واقعہ اوڈیشہ میں پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون ٹیچر نے 30 سے زائد بچوں کی صرف اس لئے بری طرح پٹائی کر دی کہ انہوں نے اس ٹیچر کے پیر نہیں چھوئے تھے ۔
رپورٹ کے مطابق اوڈیشہ کے میور بھنج ضلع میں ایک خاتون ٹیچر کو صبح کی دعائیہ اجتماع کے بعد اس کے پیر نہ چھونے پر 31 طلبا کی مبینہ طور پر بری طرح ور بے رحمی سے پٹائی کرنے کے الزا م میں معطل کر دیا گیا ہے ۔ سکانتی کر نام کی ٹیچر بیتنوتی بلاک کے پرتیما دوی پور کلسٹر کے کھنڈادیولا سرکاری پرائمری اسکول میں بطور ٹیچر تعینات ہے ۔یہ واقعہ گزشتہ دنوں جمعہ کا ہے ۔
افسروں کے طابق صبح کے پریئر کے بعد جب کلاس،چھ ،سات اور آٹھ کے طلبا اپنی کلاس میں گئے تو ٹیچر ان کے کمرے میں گئی اور پوچھا کہ دعائیہ اجتماع کے بعد انہوں نے ان کا روایتی طور پر احترا کیوں نہیں کیا۔ اس کے بعد ٹیچر نے بچوں کے ساتھ مار پیٹ کی ، واقعہ کی خبر فوری طور پر سر پرستوں تک پہنچی ۔ اسکے بعد سر پرستوں اور اسکول مینجنٹ کمیٹی کے اراکین نے ناراضگی کا اظہار کیا ۔ ہیڈ ماسٹر نے فوری معاملے کی جانچ بیتنوتی کے بی ای او بپلب کر اور دیبا شیش ساہو کو دی ۔ وہ جانچ کرنے اسکول پہنچے۔
اہلکاروں نے بتایا کہ جانچ کے دوران سر پرستوں ، ایس ایم سی اراکین اور زخمی طلبا سے بات چیت کی گئی ۔ یہ بات سامنے آئی کی ٹیچر کے پیر نہ چھونے پر کل 31 طلبا کی پٹائی کی گئی تھی ۔ ہفتہ کی شام کو کارروائی شروع کی گئی اور خاتون ٹیچر کو معطل کر دیا گیا۔ بی ای او کر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی حساسیت کو دیکھنے ہوئے معمالے کو فوری سنجیدگی سے لیا گیا آگے کی کارروائی تک ٹیچر کو معطل کر دیا گیا ہے ۔