حکومت ہند کے ذریعہ روہنگیا پناہ گزینوں کی ملک بدری عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی
اقوام متحدہ نے بھارتی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے تشویش کااظہار کیا

نئی دہلی ،10 ستمبر :۔
مرکزی حکومت کے ذریعہ بنگلہ دیشی اور روہنگیا پناہ گزیرنوں کی ملک بدری اندرون ملک تنازعہ کا شکار رہی ہے اب اقوام متحدہ نے بھی اس اقدام کی مذمت کی ہے اور حکام کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کی ملک بدری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دنیا بھر میں تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔
گزشتہ روز جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 60ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اولکر ترک نے کہا، "انسانی حقوق پھلتے پھولتے معاشروں کی بنیاد ہیں، لیکن ہمارے حقوق کو کمزور کرنے والی پریشان کن پیش رفت دنیا بھر میں پھیل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں