45سال چرچ میں خدمات انجام دینے والاآسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ  کا قبول اسلام

نئی دہلی ،04جنوری :۔

مذہب اسلام دین فطرت ہے ،یہ صرف ایک جملہ نہیں بلکہ حقیقت پر مبنی ہے ۔اس کا مشاہدہ ہم آئے دن دنیا میں کرتے رہتے ہیں ۔جہاں مختلف مذاہب کے ماننے والے ہیں نہیں بلکہ اپنے مذہب میں رہنما اور راہبر کی حیثیت رکھنے والے افراد بھی اسلام کی حقانیت کے قائل ہو رہے ہیں ۔ تازہ معاملہ آسٹریلیا سے جڑا ہے جہاں 45 سال تک چرچ میں اپنی خدمات انجام دینے والا ایک پادری مذہب اسلام سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے مذہب اسلام قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 45سال چرچ کیلئے وقف کرنے کے بعد مذہب اسلام میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلیائی پادری گولڈ ڈیوڈ نے 45 سال چرچ کو دیئے، اس کے بعد قبول اسلام کرکے اپنا مسلم نام عبدالرحمن رکھ لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق پادری گولڈ ڈیوڈ کومسیحی نوجوان ایک ہمہ جہت شخصیت کے طورپر دیکھتے تھے۔

گولڈ ڈیوڈ نے آسٹریلیائی مسیحی برادریوں میں ایک معزز پادری کے طورپرمقام حاصل کیا ہے۔ نومسلم عبدالرحمن نے ابھی تک مسلمان ہونے سے متعلق ان محرکات کے بارے کچھ نہیں بتایا ہے، ان کے اسلام قبول کرنے کی خبر سامنے آنے کے بعد بہت سے لوگ حیران ہوگئے ہیں۔

قابل ذکرہے کہ  اس سے قبل گزشتہ دنوں آسٹریلیا ہی میں ایک   واقعہ پیش آیا تھا،جہاں 30 خواتین ایک ساتھ دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی تھیں۔