11 اپریل سے 18 اپریل تک ایک ہفتے کا وقف بچاو ہفتہ  منائے جانے کا فیصلہ

ممبئی میں وقف ترمیمی قانون کی مخالفت میں مشاورتی میٹنگ،آل انڈیا مسلم پرسنل لابودڑ کےوقف بچاؤ مہم کے تحت روڈ میپ کے نفاذ کے سلسلے میں متعدد کمیٹیوں کی تشکیل ،

ممبئی 10 اپریل:

آج وقف ترمیمی بل کے سلسلے میں اسلام جمخانہ ممبئی میں دوپہر تین بجے مسلم پرسنل لاءبورڈ کی ہدایت کے مطابق وقف ترمیمی قانون 2025 کی مخالفت کے لئے بورڈ کی جانب سے تیار کردہ وقف بچاومہم کے پلان کو سامنے رکھ کر ممبئی و مضافات کے تمام سرکردہ شخصیات کی میٹنگ بلائی گئی، جس میں ہر علاقے کے مدعوئین خصوصی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس میٹنگ میں ایک اہم فیصلہ کیا گیا اور 11 اپریل سے 18 اپریل تک وقف بچاؤ ہفتہ منائے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

بورڈ کے مہاراشٹر کنوینر مولانا محمود دریابادی نے بتایا کہ اس وقت حکومت نے جو ناجائز طریقے پر نئے وقف قانون کو پاس کیا ہے اس سے پورے ملک کے مسلمانوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے، جسے دیکھتے ہوے مسلمانوں کے تمام مسالک کی نمائندہ تنظیم آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ملکی سطح پر اس قانون کی مخالفت کے لئے احتجاج کا روڈ میپ تیار کیا ہے، لڑائی لمبی ہے اس لئے پہلے مرحلے 11 اپریل سے 7 جولائی تک کا روڈ میپ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے جاری کیا ہے اس میں 11 اپریل سے 18 اپریل تک کے لئے ایک ہفتے کا وقف بچاو ہفتہ منایا جائیگا جس میں وقف کے تئیں بیداری مہم، کالی پٹی، دھرنا، پریس کانفرنس، امن پسند برادران وطن کے ساتھ ٹیبل ٹاک اور خواتین میں بھی بیداری پیدا کرنے جیسی اہم چیزیں شامل ہیں۔

اس موقع پر بورڈ کے کنوینر محمود دریابادی اور دیگر اراکین نے نے ممبئی و مضافات کے تمام باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وو بورڈ پر اعتماد کرتے ہوے اس مہم کا حصہ بنیں اور قانون کی پاسداری کرتے ہوے پر امن طریقے پر اسے کامیاب کرنے کی کر ممکن کوشش کریں ۔

اس موقع پر شہر ومضافات کے مختلف علاقوں کے لئے چھوٹی چھوٹی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں اور انھیں ہدایت کی گئی کے مقامی طور پر دیگر تمام مسالک و سرگرم تنظیموں کو ساتھ لے کر بورڈ کی ہدایت کے مطابق کام کو آگے بڑھائیں اور بورڈ کے ریاستی ذمہ داروں کو آگاہ کریں۔

بورڈ کی جانب سے وقف ترمیمی بل کی مخالف کے لئے بنائی گئی مہاراشٹر کی کمیٹی کے کنوینر مولانا محمود خاں دریابادی نے بتایا کہ اس دوران 11 اپریل سے 18 اپریل تک تحفظ اوقاف ہفتہ منایا جائے گا، اس ہفتے کے دوران مساجد میں و مختلف علاقوں کے ہال میں وقف بیداری پر بیان ہوں گے، جمعہ کے دوران کالی پٹی باندھی جائے گی ، جہاں مقامی پولیس اور انتظامیہ ہدایت دے وہاں چھوٹی بڑی کارنر میٹنگ ودھرنے منعقد کئے جائینگے،۔ مولانا دریابادی نے کہا کہ اس پوری مہم کے دوران بڑے شہروں میں پریس کانفرنسیں ہوں گی، غیر مسلم برادران وطن کے ساتھ گفتگو کرکے انھیں اعتماد میں لیا جائیگا شوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا کے لئے بھی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ بورڈ کا خواتین ونگ بھی سرگرم ہے، بورڈ کی مرکزی کمیٹی 22 اپریل کو دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم اور 7 جولائی کو رام لیلا گراونڈ دہلی میں دو عظیم الشان احتجاجی پروگرام کررہی ہے ۔