یو پی ایس سی سول سروسز امتحان کے نتائج کا اعلان، شکتی دوبے ٹاپر

نئی دہلی ،22 اپریل :۔
یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے سول سروسز امتحان 2024 کا فائنل نتائج کا آج اعلان کر دیا گیا ۔ جاری ریزلٹ کے مطابق شکتی دوبے نے آل انڈیا اوّل رینک حاصل کرتے ہوئے ملک گیر سطح پر ٹاپ کیا ہے۔ ہرشیتا گویل کو آل انڈیا دوسرا مقام اور ڈونگرے ارچت پراگ کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔
امتحان دہندگان یو پی ایس سی کی آفیشیل ویب سائٹ upsc.gov.in پر جا کر رول نمبر اور نام درج کرتے ہوئے اپنا ریزلٹ چیک کر سکتے ہیں۔ فائنل ریزلٹ انٹرویو اور مینس امتحان میں حاصل نمبرات کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔ کمیشن نے مجموعی طور پر 1009 امتحان دہندگان کی سفارش کی ہے۔ انٹرویو کا انعقاد 7 جنوری 2025 سے 17 اپریل 2025 تک چلا تھا۔ مینس امتحان کا انعقاد ستمبر 2024 میں ہوا تھا۔ اس میں کامیاب امتحان دہندگان کو ہی انٹرویو کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ انٹرویو میں مجموعی طور پر 2845 امیدوار شامل ہوئے تھے۔ منتخب امیدواروں میں سے یو پی ایس سی نے 241 امیدواروں کو آگے کی تصدیق تک روک کر رکھا ہے۔
یو پی ایس سی سول سروسز امتحان 2024 میں سرفہرست 10 امتحان دہندگان کے نام اس طرح ہیں:
شکتی دوبے
ہرشیتا گویل
ڈونگرے ارچت پراگ
شاہ مارگی چراغ
آکاش گرگ
کومّل پونیا
آیوشی بنسل
راج کرشن جھا
آدتیہ وکرم اگروال
مینک ترپاٹھی