یورپی یونین کے ممالک نیتن یاہو کے خلاف عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کے پابند : بوریل

جنیوا ،24 نومبر :۔

یوروپی یونین کے خارجہ پالیسی کے عہدیدار جوزف بوریل نے  کہا ہے کہ مرکزی حکومتیں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور القسام بریگیڈز کے کمانڈر محمد الضیف کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے جاری کردہ گرفتاری کے احکامات پر منتخب طور پر نمٹ نہیں سکتیں۔ انہوں نے اسرائیل اور فلسطینی امن کارکنوں کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت کے لیے قبرص کے دورے کے دوران کہا کہ وہ ممالک جنہوں نے روم کنونشن پر دستخط کیے ہیں وہ عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں۔

جوزف بوریل نے مزید کہا کہ یورپی یونین میں شامل ہونے کے خواہاں ممالک بھی اس فیصلے پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ بہت مضحکہ خیز ہو گا اگر نئے آنے والوں کی کوئی ایسی ذمہ داری ہو جسے موجودہ اراکین نے پورا نہیں کیا ہو۔