ہندوستان میں کوویڈ 19 متاثرین کی تعداد 13،387 ہوئی، 437 اموات
نئی دہلی، 17 اپریل: ہندوستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد آج صبح 13،387 تک پہنچ گئے، جن میں 76 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ مجموعی تعداد میں سے 11،201 فعال واقعات ہیں۔
وزارت صحت نے اپنی یومیہ تازہ کاری میں کہا ہے کہ ملک میں اب تک 437 اموات کی اطلاع دی گئی ہے، جن میں سب سے زیادہ 194 اموات مہاراشٹرا میں ہوئی ہیں۔ اس کے بعد مدھیہ پردیش سے اب تک 53 اموات کی اطلاع ملی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ مجموعی طور پر 1،748 مریضوں کو ٹھیک اور فارغ کیا گیا ہے۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق مہاراشٹرا سب سے زیادہ متاثرہ ریاست رہی، جہاں مثبت واقعات کی مجموعی تعداد 3،205 ہوگئی، اس کے بعد دہلی میں 1،640، تمل ناڈو میں 1،267 اور راجستھان میں 1،131 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔