ہندوستان میں کوویڈ۔19 کے متاثرین کی تعداد 27،114 نئے معاملات کے ساتھ 8.2 لاکھ تک جا پہنچی، ہلاکتوں کی تعداد 22،123 سے زیادہ

نئی دہلی، 11 جولائی: وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک دن میں کورونا وائرس کے 27،114 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد ہندوستان میں متاثرین کی مجموعی تعداد آٹھ لاکھ کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی تعداد کو سات لاکھ سے آٹھ لاکھ تک پہنچنے میں صرف چار دن کا عرصہ لگا

یہ لگاتار آٹھواں دن ہے، جب ملک میں کوویڈ 19 کے معاملات میں 22،000 سے زیادہ کا یومیہ اضافہ ہوا ہے۔

وہیں حکومت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22،123 تک جا پہنچی ہے۔

مجموعی معاملات میں سے 2،83،407 فعال مریض ہیں، جب کہ 5،15،385 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مہاراشٹر بدستور وائرس متاثرہ بدترین ریاست ہے، جہاں اب تک 2،38،461 معاملات سامنے آئے ہیں اور 9،893 افراد فوت ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مریضوں کی صحت یابی کی شرح 62.78 فیصد ہے۔