گلوبل الائنس کا مسلسل دوسرے سال قومی انسانی حقوق کو تسلیم کرنے سے انکار  

نئی دہلی ،15 مئی :۔

اقوام متحدہ سے وابستہ قومی انسانی حقوق کے اداروں کے گلوبل الائنس  نے مسلسل دوسرے سال قومی انسانی حقوق کمیشن (NHRC) کو تسلیم کرنے کو ملتوی کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایسا اس لیے کیا گیا کیونکہ نیشنل ہیومن رائٹس انسٹی ٹیوشنز کے گلوبل الائنس کی ایک کمیٹی کا یہ خیال تھا کہ این ایچ آر سی میں اراکین کی تقرری میں شفافیت کا فقدان ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف انڈیا اپنے مقدمات کی تفتیش کی نگرانی کے لیے پولیس افسران کو بھی تعینات کرتا ہے۔ کمیٹی نے این ایچ آر سی میں ارکان میں اقلیتوں کی نمائندگی کی کمی کو بھی اجاگر کیا ہے۔ یہ فیصلہ انسانی حقوق کونسل اور UNGA کے کچھ دیگر اداروں میں ووٹ دینے کی ہندوستان کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے۔ یہ فیصلہ یکم مئی کو سب کمیشن آف ایکریڈیٹیشن کے اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ہونڈوراس اور یونان کے نمائندے شامل تھے۔ تاہم ابھی تک کمیٹی کی تازہ رپورٹ کا انتظار ہے۔