گجرات :دہشت گردوں کو برقع  میں دکھائے جانے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم  

مقامی مسلمانوں کی تنظیم بندھارن بچاؤ سمیتی  کی  شکایت پر کارروائی، بھاو نگر میونسپل اسکول بورڈ کو نوٹس،سات دنو ں میں رپورٹ طلب

نئی دہلی ،21 اگست :۔

گجرات کے بھاؤ نگر کے ایک پرائمری اسکول میں گزشتہ دنوں 15 اگست کے موقع پر یوم آزادی کی تقریب کے دوران ایک ڈرامہ  میں کچھ  لڑکیوں نے برقع پہن کردہشت گردوں کا کردار ادا کیا تھا۔جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور اس کی جم کر تنقید کی گئی ۔اسکول کے اس رویے سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی جس کے خلاف مقامی مسلمانوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ۔چوطرفہ تنقید کے بعد  گجرات کے محکمہ تعلیم نے تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق یہ ڈرامہ 15 اگست کو کمبھرواڑہ علاقے کے ایک آل گرلز پرائمری اسکول میں پیش کیا گیا تھا۔ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں سفید لباس میں ملبوس لڑکیوں کو کشمیر کے بارے میں ایک گانے پر رقص کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس کے فوراً بعد، تین لڑکیاں برقعے پہنے اور کھلونا بندوقیں لیے جائے وقوعہ میں داخل ہوئیں اور دوسروں کو "گولی مارنے” کا ڈرامہ کیا۔ ایک پس منظر کی آڈیو میں پہلگام حملے کی وضاحت کی گئی ہے، جہاں دہشت گردوں نے شہریوں کو ہلاک کیا تھا۔

بندھارن بچاؤ سمیتی کے بینر تلے مقامی مسلمانوں نے حکام سے شکایت کی کہ اس ڈرامے نے ان کی برادری کو منفی انداز میں پیش کیا ہے۔سمیتی کے ایک رکن نے کہا کہ یہ ڈرامہ ہماری کمیونٹی  کی شبیہ کو منفی طور پر پیش کرتا ہے ۔ ایسےمنفی کردار ادا کرنے والے اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔

شکایت کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے بھاو نگر میونسپل اسکول بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سات دنوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

بورڈ کے انتظامی افسر منجل بدمالیہ نے تصدیق کی کہ تحقیقات جاری ہے۔ "ڈی ای او نے ہم سے حقائق پر مبنی رپورٹ طلب کی ہے۔ ہم نے تحقیقات کے لیے ایک کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔ ہماری ابتدائی انکوائری سے پتہ چلتا ہے کہ اسکول کا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انکوائری تمام پہلوؤں کا احاطہ کرے گی اور جلد مکمل رپورٹ پیش کی جائے گی۔

 

hacklink panel |
casino siteleri |
deneme bonusu |
betorder |
güncel bahis siteleri |
cratosbet |
hititbet |
casinolevant |
sekabet giriş |
2025 yılının en güvenilir deneme bonusu veren siteler listesi |
Deneme Bonusu Veren Siteleri 2025 |
deneme bonusu veren siteler |
deneme bonusu veren siteler |
taksimbet giriş |
betpas giriş |
bahis siteleri |
ekrem abi siteleri |
betebet giriş |
gamdom |
gamdom |
gamdom giriş |
gamdom |
hacklink panel |
casino siteleri |
deneme bonusu |
betorder |
güncel bahis siteleri |
cratosbet |
hititbet |
casinolevant |
sekabet giriş |
2025 yılının en güvenilir deneme bonusu veren siteler listesi |
Deneme Bonusu Veren Siteleri 2025 |
deneme bonusu veren siteler |
deneme bonusu veren siteler |
taksimbet giriş |
betpas giriş |
bahis siteleri |
ekrem abi siteleri |
betebet giriş |
gamdom |
gamdom |
gamdom giriş |
gamdom |