کویت: رام مندر کی افتتاحی تقریب کا جشن منانے والے نو ہندوستانی ملازمین بر طرف
آفس ایریا میں نافذ ضابطہ کی خلاف ورزی کے الزام میں دو مختلف کمپنیوں نے ملازمین کے خلاف کارروائی کی
نئی دہلی ،29جنوری :۔
ایودھیا میں گزشتہ 22 جنوری کو ہوئی پران پرتشٹھا کو لے کر جہاں ملک میں شدت پسندوں کے ذریعہ جلوس نکال کر ہنگامہ آرائی کی گئی اور مسلمانوں کے محلوں اور مساجد کے سامنے مذہبی نعرے بلند کر کے ماحول کشیدہ کرنے کی کوشش کی گئی۔اسی طرح دنیا میں دیگر ممالک میں ملازمت کر رہے ہندو ؤں نے بھی خوشی کا اظہارکیا اور اس موقع پر انہوں نے آفس میں نافذ ضابطہ اور اصول کی خلاف ورزی کی جس پر ان کے خلف کارروائی کی گئی ۔خلیجی ملک کویت میں اس طرح آفس کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش اور ڈسپلن شکنی کے الزام میں کارروائی عمل میں لگائی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق کم از کم نو ہندوستانی کارکنوں کومختلف کمپنیوں میں برطرف کر دیا گیا ۔ در اصل انہوں نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کے افتتاح کا جشن منایاتھا اور انہوں نے میٹھائیاں تقسیم کی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت میں دو مختلف کمپنیوں میں ملازمت کرنے والے تارکین وطن نے منگل 23 جنوری کو اپنے آفس میں مٹھائیاں تقسیم کرکے خوشی کا اظہار کیاتھا۔ ملازمین نے آفس میں نافذ ضابطہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جشن منایا تھا۔ جس کے بعد انہیں ڈسپلن شکنی کے الزام میں ملازمت سے بر طرف کر دیا گیا ۔