کوویڈ 19: ہندوستان بھر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 52،952 ہوگئی، 1،783 افراد ہلاک
نئی دہلی، مئی 7: وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق آج صبح تک ملک میں کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد 52،952 ہو گئی۔
وزارت صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 35،902 فعال واقعات ہیں، 15،266 مریضوں کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے، جب کہ اس مہلک بیماری سے 1،783 افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔
مہاراشٹر میں کوویڈ 19 متاثرین کی تعداد 16،000 سے تجاوز کر چکی ہے۔ 16،758 معاملات کے ساتھ ریاست ملک کی سب سے بدترین متاثرہ ریاست ہے۔ ریاست میں اب تک 651 اموات درج کی گئی ہیں، جب کہ 3،094 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وہیں دوسری طرف گجرات میں سات ہزار کے قریب کورونا وائرس متاثرین ہیں، جب کہ راجستھان میں بھی متاثرین کی تعداد 3،000 کو عبور کرچکی ہے۔