کوویڈ 19 کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1،981 ہوگئی, متاثرین کی تعداد 59،662 سے تجاوز

نئی دہلی، 9 مئی: مرکزی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 95 افراد کی ہلاکت اور 3،320 واقعات درج ہونے کے بعد آج صبح تک کوویڈ 19 کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 1،981 ہوگئی اور کیسوں کی تعداد 59،662 ہوگئی۔

وزارت کے مطابق کوویڈ 19 کے فعال مریضوں کی تعداد 39،834 رہی، جب کہ 17،846 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور ایک مریض ہجرت کرچکا ہے۔

وزارت صحت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ’’اس طرح اب تک قریب 29.91 فیصد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔‘‘

کیسوں کی کل تعداد میں 111 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔

جمعہ کی صبح سے اب تک مجموعی طور پر 95 اموات کی اطلاع ملی، جن میں سے 37 مہاراشٹر میں، گجرات میں 24، مغربی بنگال میں نو، مدھیہ پردیش میں سات، راجستھان اور اتر پردیش میں چار چار، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں دو دو اموات ہوئی ہیں۔ دہلی، پنجاب اور ہریانہ میں بھی ایک ایک موت ہوئی ہے۔