کولکاتہ بی جے پی آفس کے باہر سکھوں کا احتجاج،معافی کا مطالبہ
نئی دہلی ،20 فروری:۔
مغربی بنگال کے سندیش کھالی میں جاری تنازعہ اب مزید بڑھ گیا ہے ۔ منگل کو ایک سکھ آئی پی ایس افسرنے خود کو خالصتانی کہے جانے کے بعد بی جے پی رہنماؤں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی ۔یہ معاملہ اب سکھوں کے لئے توہین کا معاملہ بن گیا ہے ۔کولکاتہ میں اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سکھوں نے بی جے پی ہیڈ کوارٹر کے باہر جمع ہو کر احتجاج کیا اور پوسٹر بینر کے ذریعہ معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا اس کے بعد کولکاتہ کے سکھوں نے بڑی تعداد میں جمع ہو کر بی جے پی کے ہیڈ کوارٹر کے باہر مظاہرہ کیا اور بی جے پی رہنماؤں کے ذریعہ ایک سکھ آئی پی ایس افسر کو خالصتانی کہنے پر مظاہرہ کیا اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ۔
واضح رہے کہ سندیش کھالی میں بی جے پی رہنما اگنی متر پال اور سبھیندو ادھیکاری کو آگے جانے سے روک دیا۔جس کے بعد ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور کانگریس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر تنقید کی ہے ۔