
کولمبیا کے صدر نے غزہ کی نسل کشی کو ’انسانیت مخالف‘ قراردیا
نئی دہلی ،30 اگست :۔
کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے گزشتہ روز غزہ بحران پر اظہار خیال کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کو قبول کرنا "انسان دشمنی” ہے۔پیٹرو نے سوشل میڈیا کمپنی ایکس پر ایک ویڈیو فوٹیج کے ساتھ لکھا، "جو بھی اس نسل کشی کو قبول کرتا ہے وہ انسان دشمن ہے؛ یہاں تک کہ درندے بھی ایسا کام نہیں کریں گے۔اس ویڈیو میں فلسطینیوں کو انسانی امداد کے قافلوں کی طرف بڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ نسل کشی کے "صرف ساتھی” اور "روحانی زمین سے نکالے جانے والے” ہیں۔خیال رہے کہ کولمبیا نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے 3 مئی کو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیےتھے۔اسرائیل اکتوبر 2023 سے غزہ میں 63,000 سے زیادہ فلسطینیوں کو ہلاک کر چکا ہے۔ گزشتہ نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔