کورونا وائرس: 92،068 نئے معاملات کے ساتھ مجموعی تعداد 50 لاکھ کے قریب پہنچی
نئی دہلی، 14 ستمبر: مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک دن میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے 92،068 نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 48،46،424 تک جا پہنچی ہے۔
دریں اثنا 1،136 مزید اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد بھی 79،722 ہوگئی۔
مرکزی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ملک میں فی الوقت کوویڈ 19 کے فعال مریضوں کی تعداد 9،86،595 ہے، جب کہ اب تک 37،80،107 افراد اس مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔