کورونا وائرس: 61،500 سے زیادہ نئے معاملات کے ساتھ ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 20.88 لاکھ کے پار، اموات کی تعداد 42،518
نئی دہلی، اگست 8: گذشتہ روز ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد 20،88،611 ہوگئی، جب ایک ہی دن میں 61،537 معاملات سامنے آئے۔
933 مزید اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بھی 42،518 ہوگئی ہے۔
ملک میں اس وقت فعال مریضوں کی تعدا 6,19,088 ہے۔ اور اب تک 14،27،005 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
دریں اثنا مرکزی وزارت صحت نے ریاستوں اور مرکزی علاقوں سے کہا ہے کہ وہ گروسریز کی دکانوں کے کارکنوں، سبزی فروشوں اور دیگر دکانداروں کی کورونا وائرس کی جانچ کریں۔
وہیں جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد 1.92 کروڑ کا ہندسہ عبور کر گئی۔ وہیں اموت کی تعداد 7.19 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔