کورونا وائرس: 52،000 نئے معاملات کے ساتھ ملک میں کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد 18.55 لاکھ تک جا پہنچی

نئی دہلی، 4 اگست: وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد بڑھ کر 18،55،745 ہوگئی، جب گذشتہ ایک دن میں 52،050 نئے معاملات سامنے آئے۔

صبح 8 بجے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں 803 تازہ اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 38،938 ہوگئی۔

مجموعی طور پر 12،30،509 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں اور ملک میں کورونا وائرس فعال مریضوں کی موجودہ تعداد 5،86،298 ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مریضوں میں بحالی کی شرح بڑھ کر 66.31 فیصد ہوگئی ہے، جب کہ اموات کی شرح مزید کم ہوکر 2.1 فیصد رہ گئی ہے۔

یہ لگاتار چھٹا دن ہے جب کوویڈ کے معاملات میں 50،000 سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔