کورونا وائرس: ہلاکتوں کی تعداد 40,000 کے پار، گذشتہ ایک دن میں سامنے آئے 56,000 سے زیادہ نئے معاملات
نئی دہلی، 6 اگست: گذشتہ ایک دن میں کورونا وائرس کے 56،282 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 19،64،536 ہوگئی۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کل تعداد میں سے 13،28،336 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔
صبح 8 بجے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 904 مزید اموات کے ساتھ کوویڈ 19 کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 40،699 ہوگئی۔
ملک میں اس وقت 5،95،501 فعال مریض ہیں جو کل معاملات کا 30.31 فیصد ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اموات کی شرح مزید کم ہوکر 2.07 فیصد رہ گئی ہے۔
یہ لگاتار آٹھواں دن ہے جب کوویڈ 19 کے معاملات میں یومیہ 50،000 سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔