کورونا وائرس: گذشتہ ایک دن میں سامنے آئے 69،874 نئے معاملات، مجموعی تعداد 29.75 لاکھ سے زیادہ

نئی دہلی، 22 اگست: وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 69،874 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 29،75،701 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا 22،22،577 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، جس کے بعد صحت یابی کی شرح 74.69 فیصد تک پہنچ گئی۔

آج صبح آٹھ بجے کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 945 مزید ہلاکتوں کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 55،794 ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 6،97،330 فعال مریض ہیں۔