کورونا وائرس: ملک میں متاثرین کی تعداد 17،265 ہوئی، ہلاکتوں کی تعداد 543
نئی دہلی، اپریل 20: مرکزی وزارت صحت کے مطابق آج صبح تک ہندوستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1553 نئے معاملات اور مجموعی طور پر 543 اموات کے ساتھ بڑھ کر 17،265 ہوگئی۔
کوویڈ 19 کی تعداد میں اتنا بڑا اضافہ اس دن سامنے آیا، جب کئی ریاستوں اور مرکزی علاقوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے قواعد میں آسانی پیدا کردی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق کل معاملات میں سے 14،175 فعال معاملات ہیں اور 2547 افراد کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔
مہاراشٹر 4203 کوویڈ 19 کیسوں اور 223 اموات کے ساتھ ابھی بھی بدترین متاثرہ ریاست ہے۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 507 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
مہاراشٹر نے اتوار کو کوڈ 19 واقعات میں 552 مزید انفیکشن کے ساتھ ایک دن میں سب سے زیادہ معاملات ریکارڈ کیے۔
مہاراشٹرا کے بعد دہلی ملک میں دوسرے نمبر پر متاثر ہوا ہے جہاں 2000 سے زیادہ کوویڈ 19 واقعات ہیں— 2003 سرگرم، 72 صحت یاب اور 45 اموات۔ قومی دارالحکومت نے اتوار کو 2000 کا ہندسہ عبور کیا تھا۔
گجرات ملک میں تیسری سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے۔ وہاں 1911 کوویڈ 19 واقعات ہیں جن میں سے 105 افراد کو فارغ کیا گیا ہے اور 63 کی موت ہوگئی ہے۔
جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے سینٹر فار سسٹم سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے کوویڈ 19 ڈیش بورڈ کے مطابق صبح دنیا بھر میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 2،403،963 رہی اور دنیا بھر میں 165،227 اموات ہوئیں۔