کورونا وائرس: متاثرین کی مجموعی تعداد 57 لاکھ کے پار، صحت یابی کی شرح 81.55 فیصد
نئی دہلی، 24 ستمبر: وزارت صحت تازہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملات کی مجموعی تعداد 57 لاکھ کا ہندسہ عبور کر گئی۔
مجموعی تعداد میں 46 لاکھ سے زیادہ افراد اس مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں صحت یابی کی شرح 81.55 فیصد ہوگئی ہے۔
آج صبح 8 بجے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 86,508 نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 57،32،518 ہو گئی ہے۔
وہیں گذشتہ ایک دن میں 1،129 افراد کی اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 91،149 ہو گئی۔
ملک میں اب تک مجموعی طور پر 46،74،987 افراد اس مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
عداد و شمار کے مطابق ملک میں فی الحال کورونا وائرس کے 9،66،382 فعال واقعات موجود ہیں۔