کورونا وائرس: متاثرین کی تعداد 31 لاکھ کے پار

نئی دہلی، 24 اگست: 61،408 نئے معاملات کے ساتھ ملک میں کورونا وائرس کے معاملات کی مجموعی تعداد31 لاکھ کا ہندسہ عبور کر گئی۔
وزارت صحت کے ذریعے صبح 8 بجے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 31،06،348 ہو گئی ہے، جب کہ اموت کی تعداد بڑھ کر 57،542 ہوگئی۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی الحال کورونا وائرس کے 7،10،771 فعال معاملات ہیں۔