کورونا وائرس: متاثرین کی تعداد 24,500 سے زیادہ، 775 اموات

نئی دہلی، 25 اپریل: وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد آج صبح تک 24،506 تک پہنچ گئی، جن میں سے 18،668 فعال معاملات ہیں۔ وہیں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 775 ہوگئی۔

وزارت صحت نے اپنی یومیہ تازہ کاری میں کہا ہے کہ 775 اموات میں سے سب سے زیادہ اموات مہاراشٹر میں (301) ہوئیں ہیں۔ اس کے بعد گجرات سے 127 اموات کی اطلاع ملی ہے۔

وزارت نے بتایا ’’مجموعی طور پر 5،062 مریضوں صحت یاب ہوئے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق مہاراشٹرا سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے، جہاں مثبت واقعات کی تعداد 6،817 ہوگئی، اس کے بعد گجرات 2،815، دہلی میں 2،514 اور راجستھان میں 2،034 معاملات ریکارڈ ہوئے۔

جمعہ کے روز ہندوستان میں کوڈ 19 معاملات میں سب سے زیادہ یک روزہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم حکومت نے کہا کہ ملک تیسرے مرحلے (کمیونٹی ٹرانسمیشن) میں جانے سے بچ گیا ہے اور اس بیماری پر قابو پایا جا رہا ہے اور قومی لاک ڈاؤن کے ساتھ اس کی منتقلی صرف کچھ علاقوں تک محدود ہے۔

وزیر صحت ہرش وردھن نے کہا ’’مثبت معاملات 4 فیصد سے زیادہ نہیں بڑھ رہے ہیں … اگر ہم تیسرے مرحلے میں ہوتے تو ہم سب پریشان ہوتے، لیکن ہم ملک کو بڑے پیمانے پر تیسرے مرحلے میں جانے سے بچانے میں کامیاب رہے ہیں۔‘‘

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
holiganbet
casibom
marsbahis
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
Adana Escort
?sparta escort?sparta escort