کورونا وائرس: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر ممبئی کے باندرا اسٹیشن پر پولیس نے تارکین وطن مزدوروں پر لاٹھی چارج کیا
ممبئی، اپریل 14: ہزاروں تارکین وطن مزدوروں نے ممبئی کے باندرا اسٹیشن کے باہر جمع ہو کر ملک بھر میں توسیع شدہ لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ انھوں نے اپنے آبائی علاقوں کو واپس جانے کے لیے نقل و حمل کے انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
دن کے اوائل میں مودی نے 3 مئی تک ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کیا تھا لیکن انھوں نے ہنگامی اقدامات کے لیے وزرائے اعلی کی بار بار درخواستوں کے باوجود مہاجر کارکنوں کے لیے کسی معاشی منصوبہ یا پیکیج کا اعلان نہیں کیا۔
اس لاک ڈاؤن کے باعث متعدد ریاستوں میں مزدور پھنس گئے ہیں، ان کے پاس پیسہ، کھانا یہاں تک کہ رہائش کے لیے بھی بہت کم ذرائع ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ دن کے قریب 3 بجے 1 ہزار مزدور ریلوے اسٹیشن کے قریب بس ڈپو پر جمع ہوئے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس کو ان کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھیوں کا استعمال کرنا پڑا۔ نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے پولیس اہلکاروں کو اب بڑی تعداد میں جائے وقوع پر تعینات کیا گیا ہے۔
Watch: Migrant workers in Mumbai’s Bandra station protest #coronaviruslockdown extension, demand permission to return to their hometowns. pic.twitter.com/DPGnO6oGH4
— NDTV (@ndtv) April 14, 2020
Mumbai: A large group of migrant labourers gathered in Bandra, demanding for permission to return to their native states. They later dispersed after police and local leaders intervened and asked them to vacate. pic.twitter.com/uKdyUXzmnJ
— ANI (@ANI) April 14, 2020
گذشتہ ہفتے گجرات کے سورت شہر میں بھی سیکڑوں تارکین وطن مزدور بھی تنخواہوں اور نقل و حمل کے انتظامات کا مطالبہ کرتے ہوئے پر سڑکوں پر نکل آئے تھے تاکہ 21 دن کے لاک ڈاؤن میں توسیع کے خدشے کے بعد وہ اپنے آبائی شہر واپس جاسکیں۔
مہاراشٹر حکومت کے وزیر اور شیوسینا کے رہنما آدتیہ ٹھاکرے نے نریندر مودی حکومت کو اس بحران کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’باندرا اسٹیشن کی موجودہ صورت حال اب منتشر ہوچکی ہے، مرکزی حکومت سورت میں فسادات کے بعد بھی تارکین وطن مزدوروں کے وطن واپس جانے کے بندوبست کرنے پر دھیان نہیں دے رہی ہے۔ وہ کھانا یا پناہ گاہ نہیں چاہتے ہیں، وہ اپنے گھر واپس جانا چاہتے ہیں۔‘‘
ٹھاکرے نے کہا کہ ریاستی حکومت نے مرکز سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ وہ ٹرینوں کو 24 گھنٹوں تک چلنے دیں تاکہ مزدوروں کو ان کے آبائی مقامات تک پہنچانا یقینی بنایا جاسکے۔
Right from the day the trains have been shut down, the State had requested trains to run for 24 hours more so that migrant labour could go back home.
CM Uddhav Thackeray ji raised this issue in the PM- CM Video Conf as well requesting a roadmap for migrant labour to reach home— Aaditya Thackeray (@AUThackeray) April 14, 2020
انھوں نے کہا ’’وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے جی نے وزیر اعظم سے ویڈیو کانفرنس میں یہ مسئلہ اٹھایا اور ساتھ ہی تارکین وطن کے مزدوروں کو گھر تک پہنچنے کے لیے ایک روڈ میپ کی درخواست کی۔‘‘